yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پی ٹی ایم کی خاتون رہنما گلالئی اسماعیل کے والد کے ساتھ حیران کن واقعہ پیش آگیا

MH Kazmi October 26, 2019October 26, 2019 1 min read
father, of, Glalai Ismail, kidnaped, from, outside, Peshawar, High court
Share this:

پشاور (ویب ڈیسک) میرے والد کو نامعلوم افراد نے چند گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ دعویٰ گلالئی اسماعیل نے ٹویٹر پر کیا تھا ۔ جبکہ پروفیسر اسماعیل کے وکیل شہاب خٹک کے مطابق ان کے موکل کے خلاف کالعدم تنظیموں میں رقوم تقسیم کرنے کے حوالے سے نامور صحافی رفعت اللہ اورکزئی اور عماد خالق بی بی سی کے لئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔ ایک مقدمہ درج ہے جس کے سلسلے میں وہ جمعرات کو پشاور ہائی کورٹ آئے ہوئے تھے۔پشاور کی ایک مقامی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کی حامی سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والد کو ریاستی اداروں کے خلاف نفرت آمیز پیغامات پھیلانے کے الزام میں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔گلالئی کے والد پروفیسر اسماعیل کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے حکام نے تصدیق کی کہ پروفیسر اسماعیل کو گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کی عمارت کے سامنے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم پروفیسر اسماعیل نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پر مبنی پیغامات شائع کئے جس پر ان انھیں گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار کے مطابق جمعے کی پیشی سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت ایک نئے مقدمے کے سلسلے میں تھی جو گدشتہ روز درج کیا گیا ہے۔وکیل شہاب خٹک نے کہا کہ انھیں دوسرے وکلا دوستوں سے معلوم ہوا کہ پروفیسر اسماعیل ہائی کورٹ کی عمارت سے جونہی باہر نکلے تو اس دوران وہاں گیٹ کے قریب پہلے سے موجود چند نامعلوم افراد انھیں اپنے ساتھ لے گئے۔انھوں نے کہا کہ انھیں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ نامعلوم افراد کون تھے اور کس مقصد کے تحت پروفیسر اسماعیل کو پکڑ کر لے جایا گیا ہے۔اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت کا موقف جاننے کے لیے ان کے ترجمان اور صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ہو سکی۔ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر محمد اسماعیل گذشتہ کئی برسوں سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ وہ جمعرات کو خصوصی طور پر پیشی کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئے تھے۔یاد رہے پروفیسر اسماعیل کی صاحبزادی گلالئی اسماعیل کو پاکستان سے امریکہ جانے سے قبل کئی مقدمات کا سامنا تھا۔ ان میں بیشتر مقدمات پی ٹی ایم کے جلسوں میں شرکت کرنے، حکومتی اور سکیورٹی اداروں کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر بنائے گئے ہیں۔تاہم عدالتی ریکارڈ کے مطابق ان کے خلاف این جی او کی رقم مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں میں تقسیم کرنے کا مقدمہ بھی قائم کیا گیا جس میں ان کے والدین بھی نامزد ہے۔پروفیسر اسماعیل کئی بار اس مقدمے کے سلسلے میں عدالتوں میں پیش ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے مذکورہ مقدمے کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً ٹویٹس بھی کرتے رہے ہیں۔انھوں نے 17 اکتوبر کو ٹوئٹر پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا کہ ‘ کچھ لوگوں نے آدھی رات کے وقت کوشش کی کہ مجھے اٹھا کر لاپتہ افراد میں شامل کر دیں۔’ادھر پروفیسر اسماعیل کی ہائی کورٹ کی عمارت کے سامنے سے دن دہاڑے لاپتہ ہونے کے واقعے پر سیاسی جماعتوں اور قوم پرست سیاستدانوں کی طرف سے کڑی تنقید کی گئی۔پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں الزام لگایا ہے کہ پروفیسر اسماعیل کو پشاور میں عدالت سے واپسی پر ‘سکیورٹی اداروں’ نے غیر قانونی طورپر اٹھایا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے بھی پروفیسر اسماعیل کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر گلالئی اسماعیل کے خلاف کوئی کیس ہے تو اس کا فیصلہ عدالت میں ہونا چاہیے جبکہ ان کے والد کو بے بنیاد کیس میں گرفتاری نے ایف سی آر کی یاد تازہ کر دی ہے۔پروفیسر اسماعیل کی عمر تقریباً ستر سال کی لگ بھگ ہے۔ وہ مختلف سرکاری کالجوں میں اردو کے مضمون کے پروفیسر رہے ہیں۔ ان کے چھ بچے ہیں جن میں چار بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ پروفیسر اسمعیل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے تمام بچے اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں۔

father, of, Glalai Ismail, kidnaped, from, outside, Peshawar, High courtfather, of, Glalai Ismail, kidnaped, from, outside, Peshawar, High court

father, of, Glalai Ismail, kidnaped, from, outside, Peshawar, High court

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
waseem akram, sheera akram's, dress, created, embarrasement, for, lady, in, fashion, show, at, Karachi
Previous Post کراچی : شنیرا اکرم کا لباس دوسروں کے لیے مصیبت بن گیا ، کل کیا واقعہ پیش آیا ؟ دلچسپ خبر
Next Post پیرس، 27 اکتوبر بھارت کے مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ قبضے کیخلاف بھرپورمظاہرہ کیا جائیگا، تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے میڈیا کے توسط سے دردمندانہ اپیل ہے، مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپورکرداراداکریں، فرزند کشمیر زاہد ہاشمی
Farzand e Kashmir, Zahid Hashmi, emphasize, Kashmriri, and, Pakistani, Community, for, be, present, at, 27, October, 2019, Protest, against, India

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.