counter easy hit

احتساب آپریشن میں تیزی۔۔۔۔ پرویز خٹک کو بُری خبر سنا دی گئی، خٹک فیملی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

FAST, TRACK, NAB, OPERTION, PERVEZ KHATTAK, RECEIVED, BAD, NEWS, TODAY

پشاور(ویب ڈیسک )پشاور احتساب عدالت کے جج حافظ نسیم اکبر نے ضلع نوشہرہ میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک سمیت15ملزموں پرفردجرم عائد کردی تاہم ملزموں نے صحت جرم سے انکارکردیا جس پرعدالت نے ریفرنس کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کوطلب کرلیا،

ان پر ٹی ایم او نوشہرہ میں 45سے زائد افراد کو غیرقانونی طورپربھرتی کر نے کا الزام ہے ۔ پشاورکی احتساب عدالت نے جمعرات کے روز سابق تحصیل ناظم احمدخٹک سمیت15ملزموں کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی اس موقع پر تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،احتساب عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کوطلب کرتے ہوئے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔ دوسعری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی تین ارکان قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری ، تاشفین صفدر اور کنول شوذب کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی ہے، گزشتہ روزاسلام آبادہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے نااہلی کی درخواستوں کی سماعت کی، اس موقع پر تاشفین صفدر کے وکیل نے موقف اختیار کیا انکی موکلہ پر الزام ہے کہ انہوں نے2018 کے حلف نامے میں ظاہر نہیں کیا کہ 2013 میں نااہلی ہوئی تھی، جب نامزدگی فارم جمع کراتے وقت کوئی اہل ہو جائے تو پہلے کی نااہلیت کا بتانا ضروری نہیں، انہوں نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئےکہا خواتین کیلئےمخصوص نشستیں پنجاب کی ہیں اس لئے اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں یہ کیس سنے،عدالت نے ملائیکہ بخاری کے وکیل سے استفسار کیا الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کسی بھی دوسرے ملک کی شہریت ترک کرنیکی آخری تاریخ کون سی شمار ہو گی ، کیا جب وہ کاغذات نامزدگی داخل کراتے ہیں یا جب انکے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوتی ہے، اس پر ملائیکہ بخاری کے وکیل نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس میں تمام تاریخیں شامل ہوں گی، وکیل کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website