counter easy hit

’’ مسٹر ٹرمپ! اور کچھ ہو یا نہ ہو، مگر یہ کام لازمی ہونا چاہیئے۔۔۔۔‘‘ امریکی صد کے ساتھ ملاقات میں عمران خان بار بار کس چیز پر زور دیتے رہے؟ بالاخر بلی تھیلے سے باہر آگئی

PRIME, MINISTER, IMRAN KHAN, INSISTED, ON, SOMETHING, WHILE, MEETING, TO, DONALD, TRUMP

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ہوئی ملاقات سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے ملاقات میں افغان حکومت اورطالبان مذاکرات پرزوردیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں اربوں ڈالرز خرچ کیے۔ امریکہ اور نیٹو فورسز نے بہت قربانیاں دیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ افغان عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔ امریکی دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ملاقات کے بعد عزائم کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکo میں افغان طالبان سے ملاقات کا عندیہ دیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ کچھ ماہ قبل افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں افغان طالبان کا وفد ان سے ملاقات کرنے کا خواہاں تھا، تاہم افغان حکومت کے اعتراض کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو پائی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب صورتحال بدل چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صورتحال بالکل واضح ہو چکی ہے اس لیے اب ان کی افغان طالبان سے ملاقات ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن کا تعلق جمہوریت کے استحکام سے وابستہ ہے۔ طالبان کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ملنی چاہئیے۔ افغان طالبان اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، بہت جلد امن معاہدہ کا امکان ہے۔ جس کے بعد گذشتہ روز افغان طالبان نے پاکستان کا دورہ کرنے اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان نے دورے کی دعوت دی تو قبول کریں گے۔ دورے کی دعوت ملی تو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website