counter easy hit

سہیل انور سیال کی مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر، فاروق ستار نے بڑا مطالبہ کرڈالا

کراچی(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر پر فاروق ستار نے سخت مذمت کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سہیل انور سیال کے مہاجروں سے متعلق اشتعال انگریز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار
نے کہا ہے کہ سہیل انورسیال آج شام تک اپنے بیان پر معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل انور سیال نے معافی نہیں مانگی تو پیر کو احتجاج کریں گے، ان کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پی پی واضح کرے یہ سہیل انور سیال کا بیان ہے یا پارٹی پالیسی؟ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس طرح کی تقاریر کی جاچکی ہیں، ہمیں ہمارا صوبہ دو تو پتہ چل جائے گا کون کس کو پال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی صوبہ سندھ پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ صوبہ ہوگا، ہم نے ہمیشہ شہری اور دیہی سندھ میں فرق کو ختم کرنے کی بات کی، پیپلزپارٹی نے ماضی میں سندھ کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں ہماری آبادی کو کم کرکے دکھایا گیا، حلقہ بندیوں میں ہمارے ساتھ ہاتھ ہوا، کوٹہ سسٹم ختم کر کہ روزگار نہیں دیا گیا۔ خیال رہے کہ آج سندھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم نے پناہ دی، ان کو گھر، زمینیں اور اناج دیا۔