counter easy hit

آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج

لاہور: پاک ورلڈ الیون آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج بن گئے۔

گزشتہ روز پنجاب بینک کی مخصوص برانچز پر صبح کے وقت ہی خاصا ہجوم نظر آرہا تھا لیکن 500کا ٹکٹ خریدنے کیلیے آنے والوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،بینک ذرائع نے بتایا کہ

Fans coincidence protest not to getting cheap tickets for Azadi cup series

Fans coincidence protest not to getting cheap tickets for Azadi cup series

13 شاخوں سے ٹکٹوں کی فروخت ہو رہی ہے تاہم  500 روپے کا کوئی ٹکٹ فروخت کیلیے دستیاب نہیں،بینک کو ڈھائی ہزار، 4، 6اور 8 ہزار والے مجموعی طور پر 17 ہزار ٹکٹ موصول ہوئے ہیں، ٹکٹ فروخت کرنے والی کمپنی کے مطابق صرف پریمیئم، فرسٹ کلاس اور وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ بالترتیب 2500، 4000 اور 6000 میں دستیاب ہیں۔

مایوس شائقین نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی،کئی منچلوں نے 500کا نوٹ ماتھے پر لگاکر بینکوں کے باہر ڈیرے جمائے رکھے۔ اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون سے سیریزایک بڑا موقع ہے، معمولی مسائل تو پیش آئیں گے۔

شائقین کی جانب سے ٹکٹوں میں کمی کی شکایات ہیں تاہم اس میں کوئی بدانتظامی شامل نہیں، پہلے میچ کیلیے ٹکٹ لینے والوں کی تعداد اور جوش بہت زیادہ ہے۔ ٹکٹ خریدنے کیلیے ایک آدھ گھنٹہ انتظار کرنے میں مایوس نہیں ہونا چاہیے،اس معاملے پر کسی سے زیادتی نہیں کر رہے،500سو روپے والے ٹکٹ کم ہیں تاہم اگر ہم نے اس ایونٹ میں بہت زیادہ نقصان کیا تو پھر آڈٹ اور گورننگ بورڈ ارکان کو جواب دینا مشکل ہو جائے گا۔