yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ن و جنون کی جنگ میں جیت عوام کی

Yes 1 Webmaster October 18, 2015October 18, 2015 1 min read
PTI Vs PML-N
Share this:
PTI Vs PML-N
PTI Vs PML-N

تحریر : عقیل خان
حال ہی میں ہونے والے ضمنی الیکشن ویسے تو لاہور اور اوکاڑہ میں تھے مگر اس کا چرچا پاکستان بھر میںت ھا۔ عام آدمی سے لیکر تجزیہ نگار تک ہر کوئی اپنی اپنی سوچ کے مطابق اس الیکشن پر تبصرے کررہا تھا۔ یہی نہیں بہت سے لوگ تو اپنی پارٹی کو عظیم فتح دلائے ہوئے تھے۔ مختلف چینلز پر توا یسے گفتگو ہوتی تھی جیسے یہ الیکشن نہیں کوئی جنگ ہورہی ہو۔ این اے 122اور این اے 144 میں الیکشن کم اور جنگ زیادہ لگ رہی تھی۔ این اے 122 کو کچھ زیادہ ہی اہمیت دی جارہی تھی۔ کچھ لوگ ن کو جتوا رہے ہیں تو کچھ جنون کو۔کوئی بول رہا ہے کہ ایک طرف حکومت اور دوسری طرف تن تنہا جنون ہے تو کسی نے کہا ایک طرف ن ہے اور دوسری طرف جماعت اسلامی، تحریک انصاف، ق لیگ ، عوامی تحریک اور دوسری پارٹیاںکا مقابلہ ہورہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرنے کے بعد ایم این ایز ، ایم پی ایزسمیت حکومت پر کمپئین چلانے پر پابندی عائد کردی تھی مگر خان صاحب نے رٹ دائر کرکے یہ پابندی ختم کرائی کیونکہ اگر پابندی رہتی تو پھر الیکشن میں گہما گہمی کیسے ہوتی؟کس طرح ایک دوسرے پر یہ لیڈران کیچڑ اچھالتے۔

خان صاحب کبھی لاہور تو کبھی اوکاڑہ گرجتے دکھائی دیے۔ ن لیگ کا سارا دارومدار لاہور میں رہا ۔انہوںنے اوکاڑہ میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی کیونکہ وہاں دو ن لیگی اور ایک پی ٹی آئی کا مقابلہ تھا۔ خان صاحب نے تو اوکاڑہ میںمیاں صاحب کے ایسے ایسے راز اوپن کیے کہ ان کو کرپٹ ترین انسان قرار دے دیا۔ بقول جنون کہ میاں صاحب نے تو کرپشن میں زرداری کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔ بحرحال سیاستدان ہر دور میں ایک دوسرے کو کرپٹ کہتے رہیے ہیں اور کہتے رہینگے مگر جب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو پھر سب مومن بن جاتے ہیں۔کوئی پارٹی اپنے اندر کے کرپشن کو صاف نہیں کرتی مگر دوسرے کو کرپٹ ضرور بنا دیتی ہے۔ کونسی پارٹی ہے جو لوٹا کریسی سے باہر ہے؟ انسان دوسرے کی طرف ایک انگلی سے اشارہ کرتا ہے مگر یہ نہیں دیکھتا کہ تین انگلیاں اسکی اپنی طرف بھی ہوتی ہیں۔سیاست میں کرپشن عام ہے اس کا تدارک کوئی نہیں کرتا اور نہ ہی دل سے چاہتا ہے۔

حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ کے امیدوار نے کامیابی تو حاصل کر لی تاہم دیکھا جائے تو مسلم لیگ کی کامیابی اور تحریک انصاف کی ناکامی کی صورت میں دونوں جماعتوں نے ہی سبق سیکھے ہیں۔ تحریک انصاف کی ناکامی سے یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ عوام دھرنوں کی سیاست سے تنگ آ چکی ہے(دھرنوں کے بعد سے آٹھ الیکشن میں سے چھ ہارے ہیں)۔ جہاں عمران خان نے دھاندلی کے الزامات لگائے اور کہا تھا کہ ضمنی الیکشن کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا تو اس کا نتیجہ سامنے آ گیا ہے اور تحریک انصاف کو این اے 122 اور این اے 144 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

PTI
PTI

یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ خان صاحب کو اپنے امیدواروں کے انتخاب میں سمجھداری دکھانا ہو گی کیونکہ تحریک انصاف کے اپنے ہی حلقوں میں اس حوالے سے انگلیاں اٹھائی گئیں۔دونوں حلقوںمیں تحریک انصاف کے پرانے کارکنوں نے اپنے امیدواروں کو دل سے قبول ہی نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر اپنے امیدواروں کے متعلق آواز بلند کرتے رہے کیونکہ ان کی آواز حقیقت میں تواپنے لیڈران تک نہیں پہنچ رہی اسی لیے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہار ا لیا۔یہ حقیقت ہے کہ عوام اب لوٹا کریسی سے تنگ آچکے ہیں۔ وہ بھی اب حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں۔عوام چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کوبھی لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی الیکشن میں اپنی حیثیت کا علم ہوگیا ہوگا۔ن لیگ نے الیکشن میں جیت سے زیادہ کچھ حاصل نہ کیا اور یہ جیت بھی ایسی تھی کہ ہار لگ رہی تھی کیونکہ حکمران جماعت ہو کر صرف 4 ہزار ووٹوں کی جیت کوئی بڑی جیت نہیں۔اوکاڑہ کے الیکشن میں ن لیگ کے فیصلے کو عوام نے یکسر مستر د کردیا جس کا برملہ اعترا ف وزیراعظم پاکستان اور ن لیگ کے صدر نے کرلیا۔ خان صاحب بھی نواز شریف کی طرح ایک بیان دے چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ” این اے 122 کا انتخاب شفاف تھا لیکن قبل از وقت دھاندلی ہوئی جب کہ نوازشریف نے یہ میچ بھی اپنے امپائرز کے ساتھ کھیلا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومتی مشینری استعمال کرنے کے باوجود ایاز صادق صرف چند سوووٹوں سے جیتے لیکن اگر میں علیم خان کی جگہ ہوتا تو آسانی سے جیت جاتا۔”

اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ جن پارٹیوں کے سربراہ اس طرح کے بیان دیں تو پھر وہ یہ بھی بتا دیں کہ ان امیدواروں کوٹکٹ دینے کا فیصلہ کس کا تھا؟ایسے غلط فیصلے کون کرتا ہے؟جو لوگ اپنی پارٹی کے فیصلے کرنے مجاز نہیں وہ ملک کے لیے کیا فیصلے کریں گے؟اگر ہماری سیاسی جماعتوں کے قائدین پاکستان سے مخلص ہیں اور پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر پہلے اپنی پارٹیوں میں کرپٹ لوگوں کو نکالیں۔ الیکشن میں جیت ن کی ہو یا جنون کی مگر یہ حقیت ہے ان دونوں سیٹوں پر عوام نے اپنا ردعمل واضح کردیا۔ جو لوگ ن اور جنون کے قصیدے پڑھ رہے تھے انہیں بھی معلوم ہوگیا کہ عوام کس طرف یا کیا چاہتی ہے۔ میں تو یہی کہوں گا کہ اس بار عوام نے ن اور جنون کی امیدوں کے برعکس رزلٹ دیکر ثابت کردیا کہ جیت اس کی ہوئی ہے۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Hindu Extremists Beat Up Muslim
Previous Post مظالم کا شکار بھارتی مسلمان
Next Post سر سید نے اپنے عہدکے تقاضوں کے مطابق بڑی خدمات انجام دیں۔ پروفیسر اعجاز علی ارشد
Sir Syed Day Functions in Patna University

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.