counter easy hit

نامور اداکارہ نور اپنی ماضی کی غلطیوں پر پشیمان

لاہور: نامور اداکارہ نور نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں ہی خوف خدا رکھتے ہوئے اس سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے، جو سکون ذکر خدا ہے وہ کسی اور چیز نہیں، رمضان المبارک میں دین کے حوالے سے کسی شو کی پیشکش ہوئی تو اس میں ضرور حصہ لوں گی۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں عورتوں کو بڑی عزت و احترام دیا گیا ہے، مگر ہمارے ہاں اس کے برعکس دیہی علاقوں میں عورت سے غلامانہ سلوک کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں ہی اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے کیونکہ زندگی بڑی مختصر ہے، پھر انسان کو مہلت ملتی ہے کہ نہیں یہ کسی کو نہیں پتہ۔ میری خدا سے دعا ہے کہ وہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے۔ نور نے کہا کہ ہر انسان اپنی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے مگر سمجھدار انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے، میں نے بھی اپنی زندگی میں بہت سی غلطیاں کیں اور اب آکر اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ مستقبل کے حوالے سے قدم بڑا سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں، میں ایک پرسکون زندگی بسر کررہی ہوں۔