counter easy hit

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کامیاب فیملی فیسٹیول کروانے پر شہریوں کا خراج تحسین

Family managed

Family managed

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )پنجاب آرٹ کونسل اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کامیاب فیملی فیسٹیول کروانے پر شہریوں کا خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ننکانہ صاحب میں تین روز ہ فیملی فیسٹیول کروانے پر شہریوں مرکزی انجمن تاجران کے چےئر مین چوہدری مشتاق احمد صراف ، آل ٹریڈ یونین کے صدر چوہدری ریاض احمد ، ڈسڑکٹ بار ننکانہ کے جنر ل سیکرٹری میاں لیاقت علی ، سابق صدور ملک عبدالطیف وٹو، چوہدری حق نوا ز خاں ، چےئر مین یو سی 28بالیلہ ملک ذوالقرنین نول ، سٹی کونسلر راؤ فہیم السلام خاں ، رانا تنویر حسین اور محمد عثمان نے چوہدری آصف پرویز ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹ کونسل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید احمد و کوارڈنیٹر فیملی فیسٹیول ننکانہ سید منیر احمد ، کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خاں سنبل ، ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی، نثار احمدبھٹی اوراعجاز احمد زبیر نے کامیاب فیسٹیول کروانے پر خراج تحسین پیش کیا شہریوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں ایک عرصہ کے بعد ننکانہ کے رہائشیوں کو معیاری تفریح مہیا کی گئی یاد رہے کہ بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر شہر میں میلہ لگتا تھا جس میں ٹھیٹر، سرکس ، لوک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تھے دہشت گردی کی وجہ سے اس تفریح سے محروم ہو گئے تھے اس موقع پر فیملی فیسٹیول پروگرام کرواکے لوگوں کے انتظامیہ نے دل جیت لیے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فیملی فیسٹیول ضرور ہونے چاہیے کہ تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ ضرور انجوائے کرسکیں۔