counter easy hit

پیرس : تارکین وطن کو بغیر چیک کے فرانس سے برطانیہ جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

پیرس (اے کے راؤ) فرانس کے وزیر خزانہ ایمینوئیل میکرون نے کہا کہ اگر جون کے ریفرنڈم کے بعد برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ کرتا ہے تو ان کا ملک تارکین وطن کو بغیر کسی چیک کے برطانیہ جانے دینے کی اجازت دے سکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے فرانس کے شمالی شہر Amiens, امیاں میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کی سکیورٹی اور پناہ گزینوں کے بحران پر بات چیت کے لیے ملاقات کے موقع پر کہی۔

یاد رہے 23 جون کو برطانیہ میں ریفرینڈم ہو رہا ہے جس میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں یوپین یونین کے ساتھ رہیں گے یا نہیں۔ ملک کی وزیرِ داخلہ ٹریسا مئی ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ وزیرِ قانون مائیکل گوو اس خیال سے متفق ہی نہیں بلکہ وہ یورپی یونین کو چھوڑنے کے حق میں ووٹ ڈالنے کی مہم چلائیں گے۔

یو کے انڈپینڈنس پارٹی کے نائجل فراج برطانیہ کو یورپین یونین سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ اس وقت ڈیوڈ کیمرون کی حکومت کے سخت ناقد ہیں۔