counter easy hit

سوشل میڈیا پر آرمی کو بدنام کرنے کیلئے جھوٹی ویڈیو وائرل

Fake, Video, against, Army, viral, on, social, media

Fake, Video, against, Army, viral, on, social, media

لاہور(نادیہ خان)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر کررہی ہے ۔جس میں مظاہرین کو رینجرز والے ہزار ہزار کے لفافے دے رہے ہیں ۔اس ویڈیو کو غلط طریقے سے پیش کیا جارہا ہے ۔یہ وہ لوگ ہیں جو تھانوں میں بند تھے ۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں۔۔۔جنہیں کل ہی رہا کیا گیا ہے ۔اب رہاکرنے کے بعد ان کو ہزار روپے دئے جارہے ہیں تاکہ وہ کرایہ لے کر اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔ یہ پاک فوج کا بڑا پن ہے۔۔
اس موقع پر پاک فوج سے پیدائشی بغض رکھنے اور ہرکام میں فوج کا ہاتھ تلاش کرنے والے سرگرم ہوچکے ہیں ۔اور ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ مظاہرین فوج کے کہنے پر آئے اس لئے رینجرز انہیں ہزار روپے دے رہی ہے ۔جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔اور اس سے قبل بھی کچھ لوگوں کا کہناتھا کہ عدالت نے فوج کے کہنے پر حکومت کو مجبور کیا کہ وہ آپریشن کرے ۔ان لوگوں کا منہ کل کی سماعت نے ویسے بھی کالا کردیا ہے ۔جس میں جسٹس شوکت عزیز نے جو ریمارکس دئے ہیں ۔اس سے اس پروپیگنڈے کی ہوا نکل چکی ہے کہ عدلیہ کے کے پیچھے فوج تھی

بلکہ یہ سارا معاملہ ہی حکومتی نااہلی کی ہے ۔وزیرداخلہ کل تک عدلیہ پر ڈالتے رہے آج کہتے ہیں کہ اس ترمیم میں تمام سیاسی جماعتیں شریک تھیں۔ پھر مریم میڈیا سیل جو پاک فوج مخالفت کیلئے مشہور ہے وہ ایسی ویڈیو کو شیئر کررہا ہےحالانکہ خود سوچیں رینجرز والے بے وقوف ہیں کہ کھلے عام پیسے تقسیم کریں گے اور کوئی مزے سے ویڈیو بنائے گا اور ویڈیو بھی بنانے دیںگے تاکہ پاک فوج مخالف لوگوں کو اس پروپیگنڈے کا موقع مل جائے کہ اس دھرنے کے پیچھے فوج تھی ۔بھائی ویڈیو جتنی چاہے شیئر کریں ۔عوام علی باغ اور شکار پور سے نہیں آئی ۔دھرنا دینے والے ختم نبوت ﷺ کیلئے گئے ۔انہوں نے صعوبتیں بھی ختم نبوت ﷺ کیلئے کاٹیں ۔اور اب انہیں دیہاڑی دار مزدور ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔دیہاڑی تو وہ ضرور لگارہے تھے لیکن محمد مصطفیٰ ﷺ کی ناموس کیلئے فیض آباد اکھٹے ہوئے تھے ۔۔