counter easy hit

فہمیدہ مرزا کا عمران خان اور پی ٹی آئی رہنمائوں سے رابطہ

لاہور: سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے میرا نظریہ وہ ہے جو بدین کے عوام کا ہے۔ پیپلز پارٹی کا مطلب ہے عوام کی جماعت، اب اس میں عوام نہیں ہے ،الیکشن کس پارٹی سے لڑنا ہے ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، تاہم عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ ہوا ہے۔

Fahmida Mirza contact with Imran Khan and PTI leadersایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سمجھتی ہوں پیپلز پارٹی کی جماعت اب نہیں رہی، ہم 10 سال سے عوام کو ریلیف نہیں دے سکے، الیکشن قریب آتے ہی کام بھی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بہت سے لوگ ناراض ہیں، وہ آزاد الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔