counter easy hit

آئی ہارٹ ایوارڈز میلہ پاپ گلوکارہ ٹیلر سوفٹ نے لوٹ لیا

Taylor Swift

Taylor Swift

لاس اینجلس (جیوڈیسک) آئی ہارٹ ایوارڈ کی دوسری سالانہ تقریب لاس اینجلس میں سجی۔ تقریب میں ٹیلر سوفٹ نے تین بڑے ایوارڈ اپنے نام کیے۔ ان کے گانا Shake It Off سال کابہترین گانا قرار پایا۔ اور Blank Space کیلئے انھیں بہترین گیت نگار کا ایوارڈ دیا گیا۔ آخر میں سال کی بہترین گلوکارہ کا اعزاز بھی ٹیلر سوفٹ کے حصے میں آیا۔

میڈونا نے ٹیلر سوفٹ کے ساتھ سٹیج پر گانا گا کر حاضرین کو سحر زدہ کر دیا۔ دیگر فنکاروں نے بھی پرفارمنس سے تقریب میں خوب رنگ جمایا۔