counter easy hit

کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی نیپرا کو درخواست

 electricity tariff per unit

electricity tariff per unit

کراچی……کے الیکٹرک نےنومبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 57پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی ۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نومبر میںکل ایک ارب 21کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی اور نومبر کے مہینے میں بجلی پر فیول لاگت میں 70کروڑ روپے اضافہ ہوا ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 19جنوری کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا ۔