counter easy hit

پرتگال میں مٹی کے مجسموں کی نمائش

ہر سال درجنوں آرٹسٹ کئی ماہ کی محنت سے تیار کردہ مٹی کے مجسموں کی نمائش کا اہتمام کرتے ہیں

ڈھیروں ٹن مٹی سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے آج کل پرتگال میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں مٹی کے مجسموں کی نمائش کے Exhibition of soil statues in Portugal16 ویں سالانہ فیسٹیول فائسا 2018 کا آغاز ہوگیا ہے۔

پرتگال کے جنوبی علاقے الگرو میں یہ میلہ ہر سال منایا جاتا ہے جہاں درجنوں ماہر آرٹسٹ کئی ماہ کی کڑی محنت کے بعد تیار کردہ مٹی کے قدِ آدم مجسموں کی نمائش کرتے ہیں۔

اس فیسٹیول میں 45 ہزار ٹن مٹی کی مدد سے مختلف ادوار میں موسیقی کے شعبے سے وابستہ نامور شخصیات اور موسیقی کے آلات سمیت کم و بیش 100 شاہکار تخلیق کئے گئے ہیں۔ 15 ہزار سکوائر میٹر رقبے پر پھیلے مٹی سے مجسمہ سازی کا یہ میلہ مارچ کے مہینے سے لے کر اکتوبر تک جاری رہے گا۔