counter easy hit

تارکین وطن کا امتحان ، برطانوی وزارتِ داخلہ اسپیلنگ میں الجھ گئی

Examination of immigrants

Examination of immigrants

لندن…..تارکین وطن کیلئے لازمی قرار دئیے جانیوالے ٹیسٹ میں برطانوی وزارتِ داخلہ نے لفظ ‘Language’کے ہجے غلط استعمال کرتے ہوئے اپنا مذاق بنوا لیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے تارکینِ وطن کے لئے لازمی قرار دئیے جانیوالے ٹیسٹ میں وزارتِ داخلہ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر لفظ زبان ہی کی غلط اسپیلنگLangauge’ لکھی دی جس سے پڑھنے والے عجیب کشمکش میں مبتلا ہو گئے کہ انگریزی بولنے کا تقاضا کرنیوالی حکومت میں ہی الفاظ کے درست ہجے استعمال کرنے کا شعو ر نہیں ہے ۔برطانوی انگریزی زبان پردنیا میں سب سے زیادہ اورمکمل عبور رکھنے والی قوم کے بھی دعویدار رہے ہیں تاہم ایک انتہائی غیر معمولی اور حیرت انگیر پہلو یہ ہے کہ برطانوی وزارتِ داخلہ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر لینگوئج کےہجے ہی غلط لکھ دیئے۔واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے ٹیسٹ میں ناکامی کی صورت میں تارکین وطن کی برطانیہ سے بے دخلی کی تصدیق کی تھی۔ چند روز قبل کیمرون نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً ڈھائی سال سے برطانیہ میں مقیم تمام تارکین وطن خواتین کیلئے یہ ٹیسٹ دینا ضروری ہو گا۔انہوں نے نہایت واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اگر آپ اپنی انگریزی زبان بہتر نہیں بناتے تو آپ کے یہاں رہنے کی کوئی ضمانت نہیں ہو گی۔