counter easy hit

عیسائی خاتون کا اسلامک فورم گریس کے صدر متوسط علی شاھد کے ہاتھ پر قبول اسلام

Women Accepted Islam

Women Accepted Islam

ایتھنز (قاری خالد محمود سے) 22 مئی مرکز اسلامک فورم گریس (مسلم مسجد) آئیو انار گیرو میں بعد نمازِ جمعہ لوگوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں ایک عیسائی عورت نے اسلامک فورم گریس کے صدر متوسط علی شاہدکے ہاتھ پر اسلام قبول کیااور محترمہ کے مشورے سے اُس کا اسلامی نام مریم نعیم رکھا گیا۔اس موقعہ پر صدرِ فورم نے محترمہ کو قرآن پاک کا نسخہ پیش کیا۔

مسجد ہی میں پاکستانی نوجوان نعیم ریاض ولد ریاض حسین سے مریم نعیم کی رسمِ نکاح ادا کی گئی،نکاح پڑھانے کی سعادت قاری خالد محمود نے حاصل کی،اس موقعہ پر لوگوں کی کثیر تعداد نے مریم نعیم کو اسلام قبول کرنے پر اور شادی کے بندھن میںبندھنے پر دل کی گہرائیوں سے مُبارک باد پیش کی۔

مریم نعیم کو اسلام پر ثابت قدم رہنے کی ڈھیروں دعائیں دیں۔آخر میں آئے ہوئے مہمانوں کوکھانا اور مٹھائی پیش کی گئی۔

Women Accepted Islam

Women Accepted Islam