yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دیدی

MH Kazmi November 16, 2019 1 min read
EX-PRIEME MINISTER, M NAWAZ SHARIEF, GOT, RELIEF,FROM,COURT, AND, CAN, GO, ABROAD,FOR,MEDICAL, TREATMENT
Share this:

رپورٹ۔۔۔..اصغر علی مبارک……لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کا نام غیرمشروط طو پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پر دوران سماعت وفاقی حکومت کا موقف مسترد کردیا اور نواز شریف کو 4 ہفتوں کےلیے علاج کےلیے بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دے دی۔عدالتی کارروائی کے تیسرے وقفے کے بعد کارروائی شروع ہوئی تو شہباز شریف اور وفاق کے وکلاء کمرہ عدالت پہنچے.عدالتی عملے نے عدالت کا تجویز کردہ ڈرافٹ وفاق اور شہباز شریف کے وکلاء کو دے دیا ،فریقین نے جس کا بغور جائزہ لیا ، شہباز شریف کے وکلاء نے عدالتی ڈرافٹ تسلیم کرلیا جبکہ وفاق نے حکام سے مشاورت کے بعد اس پر اعتراض کیا ۔عدالت کے تجویز کردہ ڈرافٹ کے متن کے مطابق عدالت نے نئے بیان حلفی میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے 4 ہفتوں کا وقت دیا ہے۔ڈرافٹ کے مطابق نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع ہوسکتی ہے، حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کرسکے گا۔اس سے قبل شہباز شریف اور سرکاری وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے ڈرافٹ پر فریقین کے اعتراض کے بعد عدالت نے اپنا ڈرافٹ تیار کرنے کا کہا تھا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ہماری جانب سے تیار ہونے پر ڈرافٹ پر فریقین متفق ہوئے تو فیصلہ کیا جائے گا، اس ریمارکس کے بعد کیس کی سماعت میں تیسری بار وقفہ دیدیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ان کے بھائی شہباز شریف نے بیان حلفی کا تحریری ڈرا فٹ عدالت میں جمع کروایا جبکہ سرکاری وکیل کی جانب سے بھی عدالت میں ڈرافٹ دیا گیا جسے شہباز شریف کے وکیل نے مسترد کر دیا ہے۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نواز شریف کا بیان حلفی مناسب لگ رہا ہے، شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی سے سہولت کاری (سہولت) کا لفظ ہٹایا جائے اور اس کی جگہ ’یقینی بنانے‘ کے الفاظ کا استعمال کیا جائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ شریف برادران کے ڈرافٹ میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، وزارت قانون نے شریف برادران کے ڈرافٹ کا جائزہ لیا ہے، اس موقع پر وزارت قانون کی جانب سے بھی ایک ڈرافٹ عدالت میں پیش کیا گی.سرکاری وکیل کے ڈرافٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف طبی بنیادوں پر بیرون ملک جائیں گے، جب بھی نواز شریف کو ڈاکٹر فٹ قراردیں گے تو وہ واپس آئیں گے، وفاقی حکومت جب چاہے گی نواز شریف کو واپس آنا ہوگا، شہباز شریف بیان حلفی دیں کہ نواز شریف واپس نہیں آتے تو جرمانے کی رقم ادا کریں گے۔سرکاری وکیل نے اشتر اوصاف کے پیش کردہ ڈرافٹ پر اعتراض کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 ہفتوں کی ضمانت دی ہے، بیان حلفی میں اس کا ذکر نہیں کیا گیا، بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت کے حکم کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 25 نومبر کو اپیل سماعت کیلئے مقرر ہے، وہاں ان کی موجودگی ضروری ہے، ان تمام باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے مشروط طور پر اجازت دی جائے تو کوئی اعتراض نہیں۔

EX-PRIEME MINISTER, M NAWAZ SHARIEF, GOT, RELIEF,FROM,COURT, AND, CAN, GO, ABROAD,FOR,MEDICAL, TREATMENTEX-PRIEME MINISTER, M NAWAZ SHARIEF, GOT, RELIEF,FROM,COURT, AND, CAN, GO, ABROAD,FOR,MEDICAL, TREATMENT

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
NOT, ANY, RELATIONSHIP, IS, SACRED, THAN, MOTHER, IN, THIS, WORLD
Previous Post “دنیا کا کو رشتہ ماں سے پیارا نہیں”۔علامہ علی اکبر کاظمی ودیگر کا برسی تقریب سے خطاب۔۔۔
Next Post نوازشریف کو ائیر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جائے گا ، مگر ایک ائیر ایمبولینس کی یہ خصوصیات آپ کو حیران کر ڈالیں گی
what ,is, air, ambulance, a, column, by, Tariq Butt

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.