yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی

Web Editor February 10, 2020 1 min read
Share this:

*یہ کتاب نہیں چنگاری ہے*

✍نذر حافی

قاسم سلیمانی کی شہادت کے روز اس کرّہ ِ ارض پر  سوائے امریکی، صہیونی اور داعشی  ٹولوں کے ہر آنکھ اشکبار تھی اور ہر شخص نے کسی نہ کسی انداز میں شہید کے ساتھ اپنی عقیدت  اور محبت کا اظہار کیا۔ شہید کے جنازے سے لے کر امریکہ مردہ باد کی ریلیوں تک ، ہر طرف عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا۔ اس موقع پر بلاتفریقِ مذہب و مسلک ہر غیور اور خوددار انسان نے شہید کی زندگی، خدمات، افکار،اہداف، جدوجہد، شہادت اور مقام و منزلت  کے بارے میں اپنی زبان کھولی اور قلم اٹھایا۔

ایسے میں ملت پاکستان بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی۔ پاکستانی قوم نے بھی مختلف میدانوں میں شہید کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ ان  تاریخی لمحات میں پاکستانی قوم کے جذبات، تاثرات اور تجزیات کو ایک مستند دستاویز کی صورت میں محفوظ کرنا ضروری تھا۔ ظاہر ہے یہ کام جتنا ضروری تھا اتنا ہی مشکل بھی۔
*یہ کام اس لئے بھی ضروری تھا چونکہ ہم سنی سنائی باتوں کے بادشاہ ہیں* ، ہمارے ہاں تحقیق کرنے اور حقائق جاننے کا کوئی رواج نہیں، چنانچہ ہم لوگ بہت آسانی سے دشمن کے پروپیگنڈے کے شکار ہو جاتے ہیں۔
بدقسمتی سے *ہم قاسم سلیمانی کو پہچاننے کیلئے فلسطینی رہنما اسماعیل ہانیہ کی تقریر سننے کے بجائے داعشیوں کے پروپیگنڈے کو اہمیت دیتے ہیں اور ہم میں سے بعض افراد بھی یہ کہتے ہیں کہ عراق میں قاسم سلیمانی بھی امریکہ کی طرح دخل اندازی کر رہے تھے۔*
ہم اتنے سادہ لوح ہیں کہ ہم میں سے بعض آج بھی یہ نہیں جانتے کہ عراق کے قانون کے مطابق قاسم سلیمانی ایک سرکاری مہمان تھے اور انہوں نے عراق کو داعش کے منہ سے نکال کر واپس عراقیوں کے حوالے کیا جبکہ امریکہ داعش کے ذریعے سارے عراق اور شام کو نگلنے کا منصوبہ بنا چکا تھا۔
یعنی *ایک عراق کا نجات دھندہ ہے اور دوسرا عراق کا دشمن،* لیکن ہماری تحقیقی سطح اتنی سی ہے کہ ہمیں دونوں برابر لگتے ہیں۔
اسی طرح *ہمارے منہ میں ہر وہ بات ہوتی ہے جو داعشی ہمارے کانوں میں ڈال دیتے ہیں۔*
ہم تحقیق کے بغیر داعشیوں کے آلہ کار بن کر انہی کے پروپیگنڈے کو پھیلاتے رہتے ہیں۔ مثلا یہ *قاسم سلیمانی نے تقریر میں پاکستان کو دھمکیاں دی تھیں۔*
اس پروپیگنڈے کا پرچار کرنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس تقریر کے بارے میں تحقیق کرنے کی زحمت نہیں کی۔
حقیقت حال یہ ہے کہ اس تقریر میں پاکستانی قوم کو غیور ترین اور شریف ترین قوم کہا گیا تھا اور قاسم سلیمانی نے ملت پاکستان سے کہا تھا کہ پاکستانی ایک شریف اور غیور قوم ہیں اور دہشت گرد استعمار کے ایجنٹ ہیں لہذا وہ پاکستان میں بے گناہ سول اور سرکاری افراد کو قتل کر چکے ہیں۔ ملت پاکستان کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرے۔ اس کے بعد انہوں نے یہ جملہ کہا کہ ہم بھی ہمیشہ ان کا تعاقب جاری رکھیں گے۔
*جنہوں نے اس تقریر کے بارے میں تحقیق کی ہے وہ تصدیق کریں گے کہ قاسم سلیمانی نے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو نے کا جو پیغام عراق اور شام کے عوام کو دیا تھا، وہی پیغام پاکستان کے عوام کو بھی دیا۔*
چونکہ امریکی و اسرائیلی لابی جانتی تھی کہ اگر پاکستانی عوام بھی دہشت گرد ٹولوں کے خلاف متحد ہو گئے تو وہ پاکستان کو *دہشت گردوں کی جنت* کے طور پر استعمال نہیں کر سکیں گے۔
چنانچہ *داعشیوں نے اس تقریر کو عوام میں مقبول ہونے سے روکنے کیلئے یہ افواہ پھیلائی کہ اس تقریر میں ملت پاکستان کو دھمکی دی گئی ہے۔*
⭕جو لوگ حقائق کو جاننے کے خواہشمند ہیں ان کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ وہ تقریر ابھی بھی نیٹ پر موجود ہے، اس کا کسی مستند ادارے سے خود ترجمہ کروا کر سن لیں تاکہ انہیں پتہ چل جائے کہ *ہمارے معاشرے میں دشمنوں کا جھوٹ اور منفی پروپیگنڈہ کتنی تیزی سے پھیلتا ہے۔*
امریکی و اسرائیلی لابی اور داعشی و صہیونی پروپیگنڈے کے مقابلے میں برادر توقیر کھرل نے ایک محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے، پروپیگنڈے کے اندھیرے میں  اپنے حصے کی شمع روشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد موصوف  حسبِِ استطاعت  شہید کے بارے میں ملت پاکستان کے  جذبات، تاثرات اور تجزیات کی جمع آوی میں مصروف ہو گئے۔

یہ کہنا آسان ہے کہ انہوں نے اس کتاب کی جمع آوری کی، لیکن جو احباب  کاغذوقلم سے لگاو رکھتے ہیں، شہید اور شہادت کے مرتبے کو سمجھتے ہیں اور قاسم سلیمانی کی شخصیت سے آشنائی رکھتے ہیں وہ یقیناً اس امر کی گواہی دیں گے کہ ایسے کام صرف محنت اور زحمت کرنے سے انجام نہیں پاتے۔نظریات کو عمل میں ڈھالنے کیلئے صرف صحافی ہونا ہی کافی نہیں ہوتا، بلکہ  تائید غیبی اور نصرت الٰہی کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے اللہ تعالی کی رضا کی خاطر ، اُسی پر بھروسہ کرتے ہوئے اور اُسی کی مدد سے  اس کتاب کیلئے نگارشات کی جمع آوری کا کام شروع کیا،  جمع آوری کے تھکا دینے والے کام کے بعد  رُلا دینے والے کام یعنی تصحیح، ترتیب و تدوین  اور پھر نشرواشاعت کے مراحل کو  بھی انجام دیا۔

کسی بھی کام کو انجام دینے والے میں تین خوبیوں کا پایا جانا ضروری ہے۔  پہلی یہ کہ انسان جس کام کا ارادہ کرے اُس  میں وہ کام انجام دینے کی صلاحیت بھی موجود ہو، دوسری یہ کہ انسان اُس کام کو پسند   بھی کرتا ہو، تیسری یہ کہ انسان اس کام کیلئے زحمت اٹھائے اور محنت کرے۔

اگر انسان ایک کام کا ارادہ کرے لیکن اس میں وہ کام انجام دینے کی صلاحیت نہ ہو، یا صلاحیت تو ہو لیکن وہ اس کام کو پسند نہ کرتا ہو اور  یاپھر ایک کام کی صلاحیت بھی ہو،  اسے پسند بھی کرتا ہوں  لیکن اس کام کیلئے محنت اور جدوجہد نہ کرے تو وہ  کام تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔ شہید پر مختلف زاویوں سے لکھے گئے  کالمز،  رپورٹس، تاثرات، خوشگوار یادوں ، شاعری اور تصاویر  پر مشتمل یہ  اہم دستاویز  اس بات پر دلیل ہے کہ برادر توقیر کھرل میں مذکورہ بالا تینوں اوصاف پائے جاتے ہیں۔

اس کتاب کی اہمیت کے بارے میں مزیدکچھ کہنے سے قاصر ہوں، اس لئے کہ یہ  کتاب جس عظیم شہید کی خاطر تالیف کی گئی ہے وہ شہید لامحدود عظمتوں کی معراج پر فائز ہے۔اور یہ حُسنِ اتفاق  دیکھئے  کہ اس عظیم شہید کے بارے میں  تالیف کی جانے والی یہ  کتاب کائنات کی عظیم ترین خاتون سیدہ دوعالم حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ کی شہادت کے عظیم دن کو مکمل ہوئی ہے۔

ہماری بھی خداوندعالم سے دعا ہے کہ  وہ عظیم پروردگار ! برادر توقیر کھرل کی اس  کاوش کو اپنی بارگاہ میں عظیم عبادت قرار دے ، اورجن بزرگوں اور دوستوں نے ان کی سرپرستی اور معاونت کی ہے، اللہ تعالیٰ انہیں بھی اجرِ عظیم عطا کرے ۔

یہ کتاب حقیقت اور سچائی کے متلاشیوں کے لئے ایک چراغ اور دشمنان اسلام کیلئے سخت اور خدائی انتقام کی چنگاریوں میں سے ایک چنگاری ہے، یہ ایک ایسی چنگاری ہے جو دشمن کے ہر پروپیگنڈے پر بھاری اور جھوٹ کے ہر انبار کو خاکستر کرنے کیلئے کافی ہے۔
آپ کو جہاں بھی داعشیوں اور صہیونیوں کا منفی پروپیگنڈہ نظر آئے، وہاں یہ کتاب لیجائیے، تب آپ کو احساس ہو گا کہ *ظلم اور تعصب کی کالی رات پر سچائی کی ہلکی سی چنگاری بھی بھاری ہوتی ہے۔*

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post ایک دفعہ ایک صحافی اپنے استاد کا انٹرویو کر رہا تھا کہ اس نے ایک ایسا سوال پوچھا
Next Post ابھی اتنی جلدی ہی کیا ہے۔ابھی تو مہنگائی عوام کے لیے قابل برداشت

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.