counter easy hit

سعودی بلاگر بدوی کے لئے یورپی یونین کا سخاروف انعام

European Union Prize for Bedouin skaruf Saudi

European Union Prize for Bedouin skaruf Saudi

یورپی یونین کا انسانی حقوق کا سخاروف انعام سعودی بلاگر رائف بدوی کو دے دیا گیا ہے ۔ بدوی سعودی عرب میں کئی سالہ سزائے قید کاٹ رہے ہیں اس لئے یہ انعام ان کی اہلیہ انصاف حیدر نے وصول کیا ۔
برسلز (نیٹ نیوز ) جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے شوہر کے ایما پر یہ انعام وصول کرتے ہوئے انصاف حیدر نے کہا کہ عرب ملکوں کو یہ سیکھنا ہو گا کہ مختلف طرح کی سوچوں اور آرا کو کیسے برداشت کیا جاتا ہے ۔ انصاف حیدر کے رائف بدوی سے تین بچے ہیں اور وہ اپنے ان بچوں کے ہمراہ کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں ، جہاں انہوں نے سیاسی پناہ حاصل کر رکھی ہے ۔ اپنے شوہر کو ملنے والا اور یورپی یونین کا انتہائی موقر سمجھا جانے والا انسانی حقوق کا سخاروف انعام وصول کرتے ہوئے انصاف حیدر نے یورپی پارلیمان کے ارکان سے اپنے خطاب میں کہا کہ مثبت تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ عرب ریاستوں کے حکمران اختلاف رائے کو برداشت کرنا سکھیں ۔