yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یورپی ممالک کی ایران کو ’امریکا کے بغیر‘ جوہری معاہدے کی یقین دہانی

Web Editor May 20, 2018 1 min read
European countries assure nuclear deal with Iran without USA
Share this:

تہران: یورپی یونین کے ادارہ برائے توانائی اور ماحولیات کے سربراہ نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے باوجود یورپی ممالک اس معاہدے کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

European countries assure nuclear deal with Iran without USAیورپین کمشنر برائے توانائی اور ماحولیات میگل اریاس کینیٹ نے تہران کا دورہ کیا اور ایرانی حکام کو اس فیصلے سے آگاہ کیا جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 28 ممالک پر مشتمل یورپی یونین ایرانی تیل کی درآمد کنندہ ہے اور اسے امید ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔ تہران میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے میگل اریاس کینیٹ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ایرانی دوستوں کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر وہ اس معاہدے کو پورا کریں گے تو یورپی ممالک بھی اپنے وعدے پورے کریں گے۔

ایرانی نیوکلیئر چیف علی اکبر صلاحی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تجارتی لین دین کو بڑھانے کی کوشش کریں گے جو ایرانی معیشت کے لیے اہم ثابت ہوتا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تہران، یورپی ممالک کی جانب سے 2015 میں ہونے والے معاہدے کو جاری رکھنے سے متعلق پُر امید ہے۔ خیال رہے کہ اس معاہدے میں ایران نے اپنے اوپر مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کو ہٹانے کے بدلے میں اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

علی اکبر صلاحی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یورپی ممالک کی کوششیں رنگ لائیں گی تاہم امریکا کا رویہ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں میں ایک قابلِ اعتماد ملک نہیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 8 مئی کو ایرانی معاہدے سے انخلا کے اعلان کے بعد یورپی ممالک نے کہا تھا کہ ایرانی تیل اور سرمایہ کاری کو جاری رکھیں گے، تاہم انہوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ تہران کو اس کی خواہش کے مطابق گارنٹی دینے میں پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اس معاہدے کو ایران کو اپنے جوہری پروگرام روکنے کے لیے اہم قرار دیا تھا لیکن انہوں نے ایران سے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ خطے میں اپنے اثر و رسوخ اور میزائل پروگرام کو ختم کرے۔ ادھر ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ اگر یورپی ممالک اس معاہدے کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو پھر وہ 20 فیصد یورینیم کی افزائش کو دوبارہ شروع کردے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی ممالک کے پاس اپنے وعدے کا پاس رکھنے کے لیے صرف چند ہفتے ہیں اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوگئے تو پھر ایران اپنے انتہائی آپشن کی جانب چلا جائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
KARACHI: Dhaba Chu gang activist in Liaqatabad
Previous Post کراچی : لیاقت آباد میں دنبہ چور گینگ سرگرم
Next Post جرمنی: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی
Germany: Two people were killed, many injured in an unknown person's firing

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.