counter easy hit

یورپی سیاح ترجیحی بنیادوں پر کوہ پیمائی اور مہم جوئی کیلئے پاکستان کا انتخاب کر رہے ہیں

پیرس، (نماءندہ خصوصی) فرانسیسی اور یورپی کوہ پیماہ پہاڑوں سے متعلق کھیلیں جن میں ٹریکنگ، سیکرز اور مہم جوئی شامل ہیں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر پاکستان کا انتخاب کر رہیں ہیں۔  

یہ بات جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے گزشتہ روز پیرس میں دو فرانسیسی مصنفین و صحافت سے تعلق رکھنے والی خواتین محترمہ بیرینیس روکیفورٹ اور محترمہ ایمیلی بروز جنہوں نے  ”ہمالیہ میں موسم سرما میں ایک حتمی چیلنج“ کے عنوان سے ایک کتاب لکھی ہے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سفیر پاکستان نے دونوں خواتین صحافیوں اور مصنفین کو اس منفرد موضوع کو منتخب کرنے اور ہمالیہ اور قراقرم کی سلسلے میں دنیا کے چھ جرات مند اور تجربہ کار کوہ پیماؤں کے انوکھے تجربات کو قلم بند کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس کتاب میں نانگاہ پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والی فرانسیسی کوہ پیماہ محترمہ الزبیتھ روئیل کے تجربہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس مہم کے دوران محترمہ الزبیتھ کے  کوہ پیماہ ساتھی محترم ٹوماز مکیوچیز کی وفات ہو گئی تھی جبکہ محترمہ الزبیتھ کو افواج پاکستان کے ہیلی کوپٹر کے ماہر ہوابازوں نے ایک انتہائی جرات مندانہ اور خطرناک آپریشن کر کے انہیں موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا تھا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایک قومی پالیسی کے تحت متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں کہا پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے، ویزا کے اجراء میں متعدد مراعات دے دی گئی ہیں اور سیاحت کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاحت سے متعلق تعمیرات اور ترقی میں حکومت پاکستان فرانسیسی تعاون کا پوری طرح خیر مقدم کرے گی۔

محترمہ روکیفورٹ اور بروز نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوہ پیماؤں اورخطرناک کھیلوں کے دلدادا افراد اور مہم جوئی سے دلچسپی رکھنے والے فرانسیسی اور پورپی افراد کے کیلئے اپنی انفرادیت، خوبصورتی اور کم خرچ ہونے کی وجہ سے انتہائی کشش کا باعث ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website