yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

یورپ اور ترکی کے مابین مہاجرین سے متعلق ڈیل طے پا گئی

F A Farooqi March 20, 2016 1 min read
Refugee
Share this:
Refugees
Refugees

پیرس /برسلز (نمائندہ خصوصی) یورپ اور ترکی کے مابین مہاجرین سے متعلق ڈیل طے پا گئی ۔برسلز سے اٹھارہ مارچ جمعے کی شام موصولہ مختلف نیوز ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹْسک نے اعلان کیا کہ یورپ کو درپیش مہاجرین کے بحران کے حل اور نئے تارکین وطن کی بہت بڑی تعداد میں مسلسل آمد کو روکنے کے سلسلے میں یورپی یونین اور ترکی کے مابین ‘مکمل اتفاق رائے’ ہو گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین کے صدر ٹْسک نے بیلجیم کے دارالحکومت میں یونین کے صدر دفاتر میں طویل مذاکرات کے بعد ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا، ”یورپی یونین اور ترکی کے مابین ڈیل کے حوالے سے ترک وزیر اعظم اور یونین کے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت و حکومت کے مابین مکمل اتفاق رائے کی منزل حاصل کر لی گئی ہے۔”
اس سلسلے میں یورپی رہنماؤں کی دو روزہ سربراہی کانفرنس کل برسلز میں شروع ہوئی تھی۔

جس میں رکن ریاستوں میں سے چند کے شدید اعتراضات کا ازالہ کرتے ہوئے پہلے تو رکن ملکوں نے آپس میں اتفاق رائے کیا تھا۔ پھر اس کانفرنس کے دوسرے روز آج جمعے کے دن ترک وزیر اعظم احمد داؤد اولْو بھی برسلز پہنچ گئے تھے اور ان کے ساتھ یورپی رہنماؤں کے مذاکرات بھی ہوئے۔ انہی مذاکرات کے نتیجے میں وہ اتفاق رائے ممکن ہوا، جو ترکی اور یونین کے درمیان اسی نوعیت کی ایک سربراہی کانفرنس میں اس ماہ کے اوائل میں ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

روئٹرز کے مطابق اس ڈیل کا سب سے اہم بنیادی نکتہ یہ ہے کہ وہ تمام نئے تارکین وطن جو غیر قانونی طور پر سمندری راستوں سے ترکی سے یونان کے مختلف جزائر پر پہنچیں گے، انہیں اتوار 20 مارچ سے واپس ترکی بھیجا جا سکے گا۔ان میں وہ مہاجرین بھی شامل ہوں گے جو شام جیسے بحران زدہ علاقوں سے اپنی جانیں بچانے کے لیے فرار ہوئے ہوں اور وہ بھی جو محض اقتصادی مقاصد کے تحت ترک وطن کے ذریعے بہتر زندگی کی خواہش لیے یورپ پہنچے ہوں۔

اس کے علاوہ بیس مارچ ہی سے نہ صرف ترک حکام کو مختلف یونانی جزائر پر تعینات کیا جا سکے گا بلکہ یونانی اہلکار بھی ترکی میں تعینات کیے جائیں گے تاکہ وہاں سے یونان کی طرف بڑی تعداد میں غیر قانونی ترک وطن کو روکا جا سکے۔ساتھ ہی اس ڈیل کی دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات ایسے عارضی لیکن غیر معمولی انتظامات ہیں، جن کا مقصد امن عامہ کی بحالی اور انسانی تکالیف کا ازالہ ہے۔

اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ یونان سے واپس جانے والے غیر قانونی تارکین وطن میں سے ہر ایک کے بدلے ترکی میں موجود شامی مہاجرین کو قانونی طور پر یورپ آنے کی اجازت دی جائے گی۔مزید یہ کہ مہاجرین اور ترک وطن سے متعلق تمام تر بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بناتے ہوئے یونان میں حکام وہاں موجود تارکین وطن میں سے ہر کسی کا انفرادی طور پر اندراج کریں گے اور پھر قانون کے مطابق ان کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر تیز رفتار فیصلے کیے جائیں گے۔ اس عمل کے نتیجے میں جن غیر ملکیوں کی درخواستیں مسترد ہو جائیں گی، انہیں واپس ترکی بھیج دیا جائے گا۔

اس سمجھوتے کی دستاویز میں یہ شق بھی شامل کی گئی ہے کہ یونان سے مہاجرین کی واپسی کے عمل میں اقوام متحدہ کا مہاجرین کا ادارہ بھی مدد کرے گا اور وہی ان تارکین وطن کی واپسی کی نگرانی بھی کرے گا۔ اس پورے عمل پر اٹھنے والے تمام اخراجات یورپی یونین برداشت کرے گی۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post دنیا بھرمیں آج موسم بہارکا تہوار نوروز منایا جارہا ہے
Next Post جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت کیلئے 210رنز کا ہدف

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.