yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

یورپ میں کشمیر پر مہم تیز تر کی جائے، یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر ای یو۔ ویک کا اعلامیہ

Yes 1 Webmaster September 19, 2015September 19, 2015 1 min read
kashmir EU Week
Share this:
kashmir EU Week
kashmir EU Week

برسلز: یورپی پارلیمنٹ میں آٹھواں ’’کشمیرای یو ۔ویک‘‘ گذشتہ روز اختتام کو پہنچا۔ ان سالانہ تقریبات کے اختتامی اعلامیے میں یورپ کے اندر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مہم تیز تر کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس بار کشمیرای یو۔ویک کو ’’سپیکنگ ودھ ون وائس‘‘ کا نام دیا گیا تھا اور ان تقریبات میں کشمیرپر بین الاقوامی کانفرنس، مباحثے ، ملاقاتیں، میڈیا کانفرنس اور ایک ثقافتی نمائش بھی شامل تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل عام، جبری گم شدگیوں، تشدداور جنسی تشدد کے واقعات میں بھارتی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے بارے میں ایک طویل رپورٹ کے اہم نکات کشمیرای یو ۔ویک کے دوران پیش کئے گئے۔ انسانی حقوق کے کشمیری کارکن خرم پرویز نے آٹھ سوصفحات پر مشتمل اس تحقیقاتی رپورٹ کے چیدہ چیدہ نکات کشمیرای یو ۔ویک کے شرکا کے گوش گزار کئے۔ یہ تحقیقاتی رپورٹ جس کو دو تنظیموں ’’پیرنٹس آف ڈساپیرڈ پرسنس اور انٹرنیشنل پیپلزٹر یبونل فار انڈین ایڈمنسٹرڈ کشمیر‘‘ نے چار سال کے عرصے میں تیارکی ہے۔ انسانی حقوق کے وکیل ’’کارٹیک موروکتا‘‘ جو کشمیرای یو ۔ویک کے موقع پر موجود تھے، اس رپورٹ کی تیاری کے سلسلے میں اہم کردار رکھتے ہیں۔ ان کاکہناہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کو استثناء حاصل ہے۔

کشمیرای یو ۔ویک کے تقریبات میں شریک مندوبین خصوصاً اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اس تحقیقاتی رپورٹ میں خصوصی دلچسپی لی۔ تقریبات کے شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے کا اعلان کیا اور ان پر مظالم بند کروانے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے زوردے کر کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طورپر رو کی جائیں اور کشمیریوں کا ان کا حق خودارادیت دیاجائے۔ کشمیرای یو۔ویک کے دوران قرارداد کے ذریعے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس رپورٹ کی کاپیاں ای یوپارلیمنٹ کے تمام سات سو اکاون اراکین اور اہم یورپی اداروں کو بھیجی جائیں گی۔

اختتامی اعلامیے میں یہ بھی کہاگیاہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اپنے اہلکاروں پر مقدمات نہ چلائے اور عالمی برادری نے بھی اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لیا تو ہم پھراس سلسلے میں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کریں گے کشمیر ای یو۔ویک کے موقع پر رکن ای یوپارلیمنٹ اور پروگرام کے میزبان سجادکریم نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لےئے ہمیں نئے راستے تلاش کرنے ہوں گے۔ انھوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کے موثر کردار کی بھی تجویز پیش کی۔ انھوں نے اعادہ کیاکہ ہم مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

رکن ای یو پارلیمنٹ راجہ افضل خان نے کشمیرکونسل ای یو کی کاوشوں کو سراہا اورمظلوم کشمیریوں کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ کشمیریوں پر مظالم بند کئے جائیں۔ آزادکشمیرکی وزیر ترقی نسواں و سماجی بہبود فرزانہ یعقوب نے کہاکہ جموں و کشمیرکے لوگوں کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے ۔ کشمیری ایک لمبے عرصے سے مصائب کا شکارہیں اور ان پر مظالم میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔

کشمیرای یو ویک کی منتظم این جی او ’’کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کرنے والے اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جن میں بھارتی حکام کے ہاتھوں تشدد، قتل وغارت، جنسی تشدد، جبری گم شدگی،سرے عام گولی کا استعمال اور اظہاراورتقریر کی آزادی پر پابندی شامل ہے، روزانہ کا معمول بن چکاہے۔ واضح رہے کہ کشمیرای یو ویک کااہتمام کشمیر کونسل ای یو نے انٹرنیشنل کونسل فارہیومن ڈی ویلپمنٹ (آئی سی ایچ ڈی) اور ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس کے تعاون سے کیاہے۔ ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس کے چیئرمین فاروق صدیقی (فاروق پاپا) نے کہاکہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے اور یورپی یونین اور دیگر عالمی طاقتوں کو اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرناچاہیے۔

پروگرام میں چیئرمین خارجہ امور کمیٹی یورپی پارلیمنٹ المار بروک، جنوبی ایشیاء کے ساتھ تعلقات کے لیے قائم ای یو پارلیمنٹ کی وفد کی چیئرپرسن جینز لمبرت اوراراکین ای یو پارلیمنٹ امجد بشیر، ریچارڈ ہوویت، تونے کالان، تموتھی کرکوف، نیناگل، مسنتھرے انتھیا اور مادام جوڈی اور ہیومن رائٹس واچ ودھ آوٹ بارڈرز کے صدر ویلی فاطر بھی شریک ہوئے۔ برطانیہ سے انسانی حقوق کی علمبردار سعدیہ میر نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کا مسئلہ اٹھایا اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو انسانیت کے خلاف جرائم سے روکیں۔

فری کشمیر آرگنائزیشن جرمنی کے صدر صدیق کیانی نے کہاکہ کشمیری اپنے حقو ق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور دنیا کو ان کی مدد کرنی چاہیے۔ لندن سے خاتون دانشور نتاشا کہول نے کہاکہ عالم برادری کو آنکھیں کھول لینی چاہیے اور کشمیریوں کی مشکلات کو نظراندازنہ کیاجائے۔ جموں و کشمیر خودارادیت موومنٹ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہاکہ ہم مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پر اٹھاتے رہیں گے۔ کشمیرای یو۔ویک کے دوران دیگر مقررین میں خولہ صدیقی اور زاہد ہاشمی بھی شامل تھے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Silence
Previous Post خاموشی اور عمل
Next Post .پیرس میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا
Pakistan Defense Day

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.