counter easy hit

یورو کپ کا تاج پرتگال کے سر، فائنل میں میزبان فرانس کو شکست

Euro Cup crown

Euro Cup crown

یورو فٹ بال کپ کا ٹائٹل پرتگال نے جیت لیا۔ فائنل میں میزبان فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہو گئی۔
پیرس: (یس اُردو) یورپئین چیمپئن شپ کے فائنل میں فرانس کا جوڑ پرتگال سے پڑا۔ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے آغاز میں زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ چھیاسٹھویں منٹ میں فرانس کے اینٹون گریز مین نے کراس پر گول کرنے کا سنہری موقع ضائع کیا۔ مقررہ وقت میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں پرتگال کے اسٹرائیکر ایڈر نے فیصلہ کن گول داغ دیا۔ پرتگال نے چالیس سال بعد فرانس کو ایک صفر سے شکست دے کر تاریخی کامیابی سمیٹی۔