yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

دشمن پھر کس قوم کو للکار رہا ہے

Yes 1 Webmaster September 5, 2015September 5, 2015 1 min read
Happy 6th September Defence Day
Share this:
Defence Day 6 September
Defence Day 6 September

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال
دشمن کو معلوم نہیں اس نے کس قوم کو للکارا ہے۔ یہ الفاظ فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے تھے۔ جو انہوں نے 6 ستمبر 1965ء کو کہے تھے صدر مملکت اپنی قوم سے مخاطب تھے۔ صدر مملکت نے مزید کہا پاکستان کے دس کروڑ مسلمان اس وقت تک چین سے نہ بیٹھیں گے، جب تک کہ دشمن فوج کے توپوں کے دہانے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاموش نہ ہو جائیں۔ بھارت نے اس جنگ میں شکست کھائی تھی اس کا اعتراف بھارت کے اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہار میں کیا گیا تھا۔بے شک کہ اس نے اس اشتہار میں اسے اپنی غلطی کہا ہے لیکن اس لفظ غلطی سے حقیقت کو نہیں چھپایا جا سکتا۔

یہ جنگ جس کی طر ف صدر ایوب خان نے اشارہ کیا تھا پاکستان نے شروع نہیں کی تھی ۔ یہ جنگ بھارت نے پاکستان کی سرحدوں پر مسلط کی تھی۔ اسلام نے جہاں ظلم و زیادتی کی مما نعت کی ہے۔ وہاں کفر کے خلاف اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا حکم بھی دیا ہے۔ ارشادربانی ہے۔ اور اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے جنگ کرو جو تم سے جنگ کرتے ہوں مگر جنگ میں پہل اور زیادتی نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔6 ستمبر1965ء کو دشمن کو اپنی فتح کا پورا یقین تھا اور وہ سمجھ رہا تھا کہ اسے لاہور پر قبضہ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ بھی بھارت کی فتوحات کے بارے میں خبریں نشر کر رہے تھے۔

بی بی سی نے تو یہ خبر نشر کر دی تھی کہ لاہور پر بھارت کا قبضہ ہو گیا ہے۔اگلے روز یہی نشریاتی ادارے بھارتی افواج کا مضحکہ اڑاتے نظر آئے جو ایک پوری کور کے حملے کے باوجود بی۔ آر۔بی نہر عبور نہ کر پائی تھی۔پھر اس جنگ میں دونوں ممالک پورے کے پورے ملوث ہو گئے۔

جنگ پورے سترہ دن جاری رہی ۔دونوں طرف نقصان ہوا لیکن بھارت نے کیونکہ حملہ کیا تھا ،اور حملہ بھی شب خون تھا بزدلانہ حملہ اس لیے اسے اپنے مقصد سے ناکامی ہوئی ،اسے پسپاہونا پڑا، اس جنگ میں بہت سی باتیں ناقابل فراموش ہیں مثلاپاکستان کی عوام نے جنگ کے ان سترہ دنوں میں مکمل جذبہ ایثار کا مظاہرہ کیا۔یعنی ایک ہجوم قوم بنا ۔اتحاد ،ایمان،یقین،کا عملی مظاہرہ دنیا نے آسمان نے دیکھا ۔اوران سترہ دنوں میں پورے پاکستان میں قتل ، ڈکیتی ، چوری ، کی ایک بھی واردات نہیں ہوئی ۔یہ بات کتنی حیرت ناک ہے کہ قوم کے لٹیرے بھی قوم کے دھارے میں شامل ہو گئے ۔پاکستان ہے تو پاکستانی ہیں اس بات نے پوری قوم کو ایک کیا۔

Happy 6th September Defence Day
Happy 6th September Defence Day

سب سے پہلے پاکستان کے نعرے پر عمل کیا ۔جب فوج کے لیے گاڑیوں کی ضرورت پیش آئی تو مرسیڈز کاروں کی لمبی قطار سرحدوں پر نظر آئی ۔زخمیوں کے لیے خون کے عطیے کی اپیل کی جاتی تو ہسپتالوں کے باہر لمبی قطار یں لگ جاتیں۔ یہ کیسا جذبہ تھا جب حملہ کی خبر سن کر دیہاتی لاٹھیاں اُٹھاکر دشمن کا سر کچلنے کے لیے چل پڑے ۔ اسکوارڈن لیڈر ایم۔ایم عالم نے دشمن کے پانچ ہنٹر جہاز چند سیکنڈوں میں زمین بوس کر کے فضائی جنگ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ دشمن کے ہوائی مستقروں پر کھڑے جہازوں کو تباہ کر دیا گیاا ور یوں فضائی برتری بھی ثابت کردی گئی۔

ہماری سمندری حدود کی پاسبان پاک بحری نے سمندری سرحدوں کا نہایت خوش اسلوبی سے دفاع کیا۔ اور دشمن کی دفاعی تنصیبات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا7 اور8ستمبر کی نصف شب کو “دوار کا”کی مشہور بندرگاہ کو تباہ کر دیا۔ یہ حملہ کموڈور ایس ایم نور کی زیر نگرانی ہوا۔ “دوار کا” کی بندرگاہ پر دشمن کے ہوائی حملے کی خبر دینے والا راڈار نصب تھا۔ نیز یہ بندرگاہ بھارتی فضائیہ کے لئے رہنمائی کا فریضہ انجام دیتی تھی۔ اس طرح پاک افواج نے بری ،بحری اور فضائی تینوں میدانوں میں بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا۔اور یہ ممکن ہوا صرف اور صرف جذبہ ایمانی ،عوام کی بھر پور مدد کے۔

اس جنگ میں ریڈیو پاکستان کا کردار ناقابل فراموش ہے جس نے پروپیگنڈے کے محاذ پر بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا شاعروں کے لکھے ہوئے اور گلوکا روں کے گائے قومی نغموں کو ریڈیو نے ملک کے گلی کوچے میں عام کر دیا۔ ریڈیو کے نیوز ریڈر شکیل احمد کو بھارت کا دشمن نمبر تین قراردیا گیا۔ کیونکہ وہ جنگی خبریں اتنے ولولہ انگیز طریقے سے پڑھتے تھے کہ سننے والوں کا لہو گرم ہو جاتا تھا۔23ستمبر1965ء کو اقوام متحدہ کی قرار داد کے ذریعے جنگ بندی عمل میں آئی۔ اگرچہ جنگ ستمبر کو جیتے 50 برس سے زائد ہو چکے ہیں۔

ایک بار پھر بھارت ہمیں للکار رہا ہے۔اسے 65 کو یاد رکھنا چاہیے اور تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔جنگ نہ تو پاکستان کے لیے اور نہ ہی بھارت کے لیے فائدہ مند ہے۔بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔اسے علم نہیں کہ وہ پھر کس قوم کو للکار رہا ہے۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan Defence Day
Previous Post نظریاتی دفاع
Next Post کیا بھارت ستمبر65ء والی غلطی دہرانے کے قابل ہے
Pak Indian War 1965

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.