کراچی: سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

گزشتہ رات انہوں نےا پنی سب سے چھوٹی بیٹی اسمارہ آفریدی کی چھٹی سالگرہ منائی۔ سالگرہ کی تقریب میں ان کی تینوں بڑی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہایت خوش نظرآئے۔ شاہد آفریدی نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بیٹیوں کے حوالے سے نہایت جذباتی پیغام شیئر کیا۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھاکہ وہ آج اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ منارہے ہیں، ماشااللہ، بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں، ہمیں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانے کیلئے وقت نکالنا چاہئیے اور ان لمحات کیلئے شکر اداکرنا چاہئیے۔ اسمارہ کو بہت سارا پیار۔








