صوبہ پنجاب کے علاقے چکوال میں 4 بھائیوں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی 50 سالہ والدہ کو قتل کردیا۔

گزشتہ دونوں خاتون اور ان کے بیٹوں کے درمیان اس معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ ’بعد ازاں چاروں بیٹوں نے والدہ پر چھریوں کے متعدد وار کیے اور جب ان کی والدہ زمین پر گر گئیں تو انہوں نے اس کی کمر پر کُدال سے وار کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں‘۔ والدہ کو قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ قریب ہی رہائش پذیر مقتولہ کی بیٹی نے دوسرے دن صبح اپنی والدہ کی لاش دیکھی اور پولیس کو رپورٹ کی۔ پولیس آفیسر نے ڈان کو بتایا کہ ’ہم نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں‘۔








