counter easy hit

ملک کی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بغیراعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے ہیں۔

Election marks of 77 political parties in the countryالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں بغیراعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلا، مسلم لیگ (ن) کوشیر، ایم کیوایم پاکستان کوپتنگ، متحدہ مجلس عمل کو کتاب، اے این پی کو لالٹین، پاکستان عوام لیگ کوانسانی ہاتھ، متحدہ قبائل پارٹی کو پگڑی، پاکستان تحریک انسانیت کو کنگھی، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی، پاکستان متحدہ علماء و مشائخ کونسل کوبیل جب کہ عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا جب کہ تلوار اور ٹریکٹر کے انتخابی نشانات پر فیصلے کچھ دیر تک سنائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کوہوں گے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چند روزقبل تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔