counter easy hit

2013 الیکشن گیم کے ماسٹر مائنڈ خلیل الرحمٰن رمدے تھے : پرویز الٰہی

Pervez Elahi

Pervez Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات کی ساری گیم کے ماسٹر مائنڈ خلیل الرحمن رمدے تھے۔

افتخار چودھری آر اوز کو کیوں ہدایات دیتے رہے، مسلم لیگ ہائوس لاہور میں نواز لیگ کے رہنما جعفر اقبال کے بھتیجے چوہدری حمزہ ناصر اقبال کی پارٹی شمولیت کے موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بن گیا اب قوم کی امیدیں کمیشن سے وابستہ ہیں ۔ دھاندلی کے مجرم بے نقاب ہوں گے ، مسلم لیگ نواز کے سوا سب نے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

انہوں نے افتخار چوہدری اورخلیل الرحمن رمدے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب صحیح معنوں میں پتہ چل جائے گا کہ دھاندلی کہاں ، کیسے اور کس نے کی ، درپردہ کون لوگ تھے اور سٹیج پر کس نے ڈرامہ رچایا ۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ یمن سعودی عرب معاملہ میں حکومت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ کردار ادا کیا گیا ، مبہم قرارداد سے جگ ہنسائی ہوئی۔

الٹا کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو قرارداد سمجھنے میں غلطی لگی۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کے مختلف پارٹی عہدیداروں میں تقرر نامے بھی تقسیم کیے۔