counter easy hit

اقتصادی راہداری کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

پشاور (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے سرحد یونیورسٹی آف سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گیارویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری تعلیم میں بہتری لانے کیلئے یہ شعبہ خواتین کے سپرد کر دینا چاہیے تاکہ وہ ایک بہتر نسل تیار کرسکیں۔

خواتین کے افرادی قوت کا حصہ بننے سے ملک جلد ترقی کرے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری بننے سے پاکستان کو خطے میں غیرمعمولی اہمیت ملے گی۔ اقتصادی راہداری کے معاملے پر غیر ضروری باتیں کر کے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

عوام اس منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں مسترد کر دیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے پندرہ منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔