counter easy hit

الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو معطل کرنے کا عمران خان کا مطالبہ مسترد کر دیا

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (یس ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو معطل کرنے کا عمران خان کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 میں انتخابی دھاندلی کے نتائج آنے تک عہدے سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ جب تک انتخابی دھاندلی سے متعلق ٹریبونل کا فیصلہ نہ آجائے اس وقت تک انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو عہدے سے ہٹانے یا نہ ہٹانے کا اختیار ٹریبونل کے پاس ہے۔