yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی جانب سے کسان پیکیج کے خلاف نوٹس کا عندیہ دیدیا

Yes 1 Webmaster September 21, 2015 1 min read
Election Commission
Share this:
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل کسان پیکیج کے اعلان کے خلاف نوٹس کا عندیہ دے دیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کسان پیکیج پر کلین چٹ نہیں دی، اگر کسی جماعت نے کسان پیکیج کے خلاف درخواست دائر کی تو ممکن ہے نوٹس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی سربراہ کو کو انتخابی مہم چلانے سے نہیں روکا، صرف ارکان اسمبلی پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ جن ترقیاتی اسکیموں کا ورک آرڈرپہلے آ چکا ان تو اعتراض نہیں، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر بھی فنڈز کے اجراء پر پابندی ہوگی، صوبوں اور اسلام آباد نے کچھ تقرروتبادلوں کی اجازت مانگی ہے، صوبوں نے یقین دلایا ہے کہ کوئی تقرری یا تبادلہ ای سی پی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا جب کہ آئی جیز نے الیکشن کے دوران دہشت گردی کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب نے امیدوار کی زبردستی دستبرداری کے معاملے پر بھی جواب دیا ہے جس میں انہوں نے واقعہ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اٹک میں تجرباتی بنیاد پر36 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ اینڈرائڈ سسٹم سے مرتب کیا جائے گا۔

قبل ازیں اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنرسرداررضا محمد خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ اور پنجاب کے چیف الیکشن کمشنرز، چیئرمین ایف بی آر، دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانا ایک مشکل ٹاسک ہے، شفاف انتخابات کاانعقاد صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کےتعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتیں تمام فریقین کویکساں مواقع فراہم کریں، امید ہے کہ پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائیں گی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
National Leadership Meeting
Previous Post قومی قیادت کا اجلاس؛ سانحہ بڈھ بیر کا معاملہ افغان حکومت کے سامنے اٹھانے کا اصولی فیصلہ
Next Post صدر منہاج ویلفئیر فاونڈیشن فرانس بابر حسین افریقہ میں اجتماعی قربانی کے لیے نیروبی روانہ
Babar Hussain

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.