counter easy hit

انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز، سوشلسٹ پارٹی آج اپنا پہلا جلسہ کرے گی

سپین (نوید احمد اندلسی) سپینش پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے گزشتہ رات 12 بجے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس سلسلہ میں سوشلسٹ پارٹی اپنا پہلا جلسہ عام بارسلونا میں کرے گی، تفصیلات کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے انتخابی مہم کا پہلا باقاعدہ جلسہ آج 4دسمبر بروزجمعہ شام 6بجے میٹرو اسٹاپ Hospital de Bellvitgeپر واقع اسپورٹس ہال SergioManzanoمیں کرے گی۔

جلسہ میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار PedroSanchez کے علاوہ کاتالونیا اور سپین بھر سے سوشلسٹ پارٹی کے قائدین شرکت کریں گے جن میں کارما چاکون، میکیل ایثیتا، اور اوسپتالیت کی مئیر نوریا مارین بھی شامل ہیں۔

سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے مرکزی رہنماء حافظ عبدالرزاق صادق اور امیدوار برائے قومی اسمبلی محمد اقبال چوہدری نے پاکستانی کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ تارکین وطن اور مزدور طبقہ کی نمائندہ جماعت سوشلسٹ پارٹی کے اس جلسہ میں بھرپور شرکت کریں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کئی مرتبہ اقتدار میں رہنے والی سوشلسٹ پارٹی جیسی بڑی سیاسی جماعت کی طرف سے کسی غیر سپینش اور پاکستانی نژاد شہری کو قومی اسمبلی کے لیے انتخابی فہرست میں جگہ دی گئی ہے، یہ بات جہاں سوشلسٹ پارٹی کے تارکین وطن کے متعلق مثبت رویہ کو ظاہر کرتی ہے وہاں پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

Jalsa-PSC

Jalsa-PSC