yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

تعلیمی نظام و نصاب کی تبدیلی ناگزیر ہے

Yes 1 Webmaster October 5, 2015 1 min read
Government School
Share this:
Government School
Government School

تحریر : عبدالرزاق چودھری لاہور
سرکاری سکولوں کی حالت زار کی رپورٹس آئے روز اخبارات کی زینت بنتی رہتی ہیں کہ کہیں اساتذہ غیر حاضر ہیں،کہیں عمارت خستہ حال ہے،کہیں بچے کھلے آسمان تلے زیر تعلیم ہیں۔ تو کہیں مقامی وڈیرا حصول تعلیم کے راستے میں ہمالیہ پہاڑ بن کر کھڑا ہے۔

البتہ یہ بات توعام فہم ہے کہ تعلیم سے محروم معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔جوقوم تعلیم کے میدان میں دوسری قوموں کو مات دے دیتی ہے وہ ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر بھی سب سے آگے سفر کرتی ہے۔تاریخ کے دریچوں میں جھانک کر دیکھ لیجیے آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کیا کردارادا کرتی ہے۔

سب جانتے ہیں کہ ہمارا تعلیمی نظام اور نصاب نہ تو قومی امنگوں کا ترجمان ہے اور نہ ہی اسلامی اقدار کا عکاس ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس نصاب کی موجودگی میں اچھے طالب علم کی دریافت خواب و خیال ہو کر رہ گئی ہے۔طالب علموں کو انگلش میڈیم اور اردو میڈیم کے چکر میں ڈال کر ان کی صلاحیتوں کو پھلنے پھولنے نہیں دیا جاتا بلکہ یوں کہیے کہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کے آگے بند باندھ دیا جاتا ہے۔اس طرح آدھا تیتر آدھا بٹیر کے مصداق بچہ نہ اچھی انگریزی سیکھ پاتا ہے نہ بہتراردو کا استعمال کرنے کے قابل رہتا ہے۔اور سب سے زیادہ توجہ طلب بات یہ ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام کی عملی میدان سے چنداں مطابقت نہیں۔

ایک طالب علم جو یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری لے کر نکلتا ہے اسے ایک چھوٹا سا مضمون لکھنے کی قدرت حاصل نہیں ہوتی اور یہی طالب علم جب ڈگری کے بل بوتے پر استاد کے درجہ پر فائز ہوتا ہے تو نوجوان نسل کو مناسب رہنمائی فراہم کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔اور صاحب بصیرت لوگ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ استاد فرد ہی نہیں قوم کی بھی تقدیر بدل دیتا ہے۔

پاکستانی قوم ٹیلنٹ کے اعتبار سے دنیا بھر میں معروف ہے لیکن بد قسمتی سے ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی جامع منصوبہ بندی کا فقدان ہےاور یہی وجہ ہے کہ اب تک ہنر مند افراد کی تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔انگریز سے مستعار لیا ہوا تعلیمی نظام مقتدر طبقہ کو ہمیشہ طاقت ور اور محکوم طبقہ کو ہمیشہ کمزور رکھنے کا ذمہ دار ہے۔جتنی جلدی ممکن ہو اس نظام سے چھٹکارہ حاصل کر لینا چاہیے لیکن مراعات یافتہ طبقہ جو سر سے پاوں تک دولت و اقتدار کی ہوس کا شکارہے اس ںظام کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ اس کے خاتمے سے ان کی اجارہ داری کو یقینی طور پر خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور اگر تذکرہ کریں۔

اس شعبے سے حکمرانوں کی دلچسپی کا،تو آپ خود ہی فیصلہ کر لیجیے کہ جن حکومتوں کا تعلیمی بجٹ ، کل بجٹ کے تین فیصد کے ارد گرد گھومتا رہا ہو اس سےحکمرانوں کی تعلیم دوستی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تاریخ کے ورق الٹنے سے معلوم ہوتا ہے مسلمان جب تک تعلیم دوست رہے،۔تحقیق و جستجو کے ذوق سے ہم آہنگ رہے تو انہوں نےسائنس،زراعت،طب،ارضیات کے میدان میں ایجادات کے ریکارڈ قائم کر دئیے جو مسلمانوں کی سرفرازی و سربلندی کا باعث بنے اور پھر جونہی مسلمانوں کے تعلیمی و تحقیقی میدان میں پاوں اکھڑے تو اسے دوسری قوموں کا محتاج ہوتے اک جہاں نے دیکھا۔

ان چشم کشا حقائق کی موجودگی میں حکومت کا فرض ہے کہ پرائیویٹ سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں کی اجارہ داری ختم کر کے یکساں نصاب تعلیم کے فارمولے پر سختی سے عمل درآمد کرائے اور اس ضمن میں اگر کوئی قانونی پیچیدگی حائل ہے تو اسے بھی دور کرے۔تعلیمی ماہرین اور دینی سکالرز کی زیر نگرانی تعلیمی نصاب کو از سر نو ترتیب دیا جائے جو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست کی ثقافتی اقدار کا آئینہ دار ہواور اس نصاب میں قومی زبان اردو کی اہمیت و حیثیت کوبھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

Abdul Razzaq
Abdul Razzaq

تحریر : عبدالرزاق چودھری لاہور
email: arazzaq186@yahoo.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Women Brutality
Previous Post عورت پھر زمانہ جاہلیت کا شکار
Next Post ہر طرف “گائے” چھا گئی
Eid al-Adha Sacrifice

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.