counter easy hit

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹا دیں

EC to remove the website

EC to remove the website

پاناما لیکس کا دباؤ یا کوئی اور معاملہ، الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیں۔
اسلام آباد: (یس اردو) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے جمع کرائے گئے مالی سال دو ہزار تیرہ اور چودہ کے اثاثوں کے گوشوارے اپنی ویب سائٹ پر ڈال رکھے تھے کہ جمعہ کو اچانک ہی انھیں وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد سے الیکشن کمیشن پر ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں سے متعلق دباؤ بڑھنے لگا تھا جس کی وجہ سے تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اب سال دو ہزار پندرہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر جاری نہیں کی جائیں گی۔ یس اُردو نے جب اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن ثریا جمال سے رابطہ کیا تو انھوں نے بھی اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹائے جانے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔