counter easy hit

چہرے سے سیاہ داغ دھبے ختم کرنے کا آسان نسخہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بلوغت کی عمر کو پہنچتے ہی عمومی طورپرکیل مہاسے اور چہرے پر سیاہ داغ دھبے بن جاتے ہیں، اس کی وجہ معدے کی گرمی بھی ہوسکتی ہے ۔ چہرے کے صاف نہ ہونے کی وجہ سے کوئی احساس کمتری کا شکار بھی ہوسکتا ہے جبکہ دوست یا رشتہ داروں کی محفل میں جانے سے بھی آپ کتراتے ہیں لیکن پریشان نہ ہوں، ہم آپ کی اس پریشانی سے نجات کے لیے آسان نسخہ بتاتے ہیں۔

حکماحضرات کے مطابق دو دھ اور شہد قدرتی اجزا پر مشتمل اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جن کا استعمال چہرے کیلئے انتہائی مفید ہے، شہد میں اینٹی بیکٹیریل جبکہ دودھ میں شامل لیکٹک ایسڈچہرے کی جلدکو نرم و ملائم اور تروتاز رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔ سیاہ داغوں کیلئے ان دونوں کا مرکب انتہائی مفید ہے اور اس کا طریقہ استعمال کچھ یوں ہے۔

ایک چمچ شہد میں ایک چمچ دودھ ملائیں اور اس کا پیسٹ بنالیں، اس پیسٹ کو دس سیکنڈز تک مائیکرو ویو میںرکھیں اور ایک مرتبہ پھر اچھی طرح مکس کرلیں، جب یہ پیسٹ ٹھنڈا ہوکر جلد پرلگانے کے قابل ہوجائے تو اسے لگاکرکچھ دیر کیلئے چھوڑ دیں اور مکمل خشک ہوجانے پر تازہ پانی سے چہرہ دھولیں، بہترہے کہ کوئی اچھا موسچرائزر لگالیں۔

اس طرح کیل مہاسے نکل جائیں گےاور کچھ دن مسلسل استعمال کرنے سے بھی واضح نتائج محسوس ہوں گے ۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔