counter easy hit

وہ وقت جب حضرت سلطان باہو ؒ کھیتوں میں ہل چلانے کے دوران مٹی سونا بن گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھلے وقتوں میں شورکوٹ کے نواحی علاقے میں اچھا خاصا ایک کھاتا پیتا شخص کنگال ہوگیا، ہرطرف ہاتھ پائوں مارا لیکن کوئی کامیابی نہ ہوسکی ، بالآخر ایک بزرگ نے اُسے سلطان باہوؒ کی خدمت میں حاضر ہونے کا مشورہ دیاجس پر وہ راضی ہوگیا۔ مقامی نیوزویب سائٹ کے مطابق کئی میل کا سفر طے کرنے کے بعد جب وہ شورکوٹ پہنچا تو یہ دیکھ کر مایوس ہوگیاکہ سلطان باہوؒ ہل چلا رہے ہیں۔ اس کوخیال آیاکہ ایسا شخص اس کی کیا مددکرسکتاہے جو خود ہل چلا رہا ہے ۔ انہی خیالوں میں گم جب وہ صاحب واپس مڑنے لگا تو حضرت سلطان باہوؒ نے اسے آواز دے کر روک لیا اور واپس مڑنے کی وجہ دریافت کی ۔ سائل نے بتایاکہ وہ تومالی مدد کی امید لیے آیاتھا لیکن آپ کی اپنی یہ حالت ہے تو میری کیا مدد کرسکوگے۔ یہ بات سنتے ہی حضرت سلطان باہوؒجلال میں آگئے اور زمین سے مٹی کا ایک ڈھیلا اُٹھاکرزمین پردے مارا۔ اُس شخص نے نگاہ ڈالی تو حیران رہ گیا ، زمین پر پڑے ہوئے تمام پتھر اور ڈھیلے سونے کے ہوگئے تھے۔ وہ اپنی خیالوں میں گم ہوا ہی تھا کہ حضرت سلطان باہوؒ نے فرمایاکہ ’’ جا اپنی ضرورت کے مطابق سونا اُٹھالے۔ ‘

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔