yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 257 ہو گئی، امدادی کارروائیاں جاری

Yes 1 Webmaster October 28, 2015 1 min read
Earthquakes
Share this:
Earthquakes
Earthquakes

لاہور : پیر کی دوپہر قیامت ٹوٹی کسی کا آشیانہ گرا کوئی جان سے ہی چلا گیا۔ تباہی کی داستان ہے کہ نئے ہولناک مناظر این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ 206 اموات صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئیں۔ فاٹا میں 30، گلگت بلتستان میں 9، پنجاب میں 5 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد جاں بحق ہوا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگہ میں 48، چترال 32، سوات 30، لوئر دیر 22، اپر دیر 16، تورغر 15، اپر کوہستان میں 11، بونیر 9، پشاور 4، مردان 3 ، چارسدہ 3، مالاکنڈ 2، صوابی 2 ، نوشہرہ میں 2، مانسہرہ، ہنگو اور لوئر کوہستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 1486 افراد زخمی جبکہ 3952 مکانات کو نقصان پہنچا۔ سامنے آنے کے بعد مزید المناک ہوتی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں 26 افراد جاں بحق، 50 زخمی اور 300 مکانات تباہ ہوئے۔ مہمند ایجنسی میں 3 اور خیبر ایجنسی میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں 4، دیامر 2 جبکہ گلگت، ہنزہ اور گھانچے میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ 30 افراد زخمی اور 90 مکانات کو نقصان پہنچا۔ پنجاب کے ضلع راولپنڈی، چکوال، ڈی جی خان، قصور اور میانوالی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 78 افراد زخمی اور 44 مکانات کو نقصان پہنچا۔ آزاد کشمیر کے ضلع نیلم اور میرپور میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مجموعی طور پر آزاد کشمیر میں 12 افراد زخمی ہوئے اور 6 مکانات کو نقصان پہنچا۔

زخمیوں کی تعداد بھی دو ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے اسپتال بھرے ہوئے ہیں۔ عملے اور ادویات کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہیں جن کی وجہ سے ٹیموں کو دور دراز علاقوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے اور موسم کی خرابی بھی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔

زلزلہ متاثرہ علاقوں میں افواج پاکستان کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں اور متاثرین کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس بھی استعمال کی جا رہی ہے۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کے مطابق سب سے زیادہ تباہی مالاکنڈ میں ہوئی۔ سول اور ملٹری اہلکار متاثرہ علاقوں تک پہنچ چکے ہیں۔ نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کی ہدایت پر پاک بحریہ نے بھی امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ امدادی سامان سے بھرے ٹرک بھی سوات روانہ کر دیئے گئے ہیں اور فیلڈ کمانڈرز کو تمام متاثرین تک پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post بھارت میں کام کرنا مشکل ہو گیا، رؤف لالہ
Next Post دکھ کی گھڑی میں زلزلہ متاثرین کیساتھ ہیں، صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد امدادی پیکج دینگے، وزیراعظم
Nawaz Sharif

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.