counter easy hit

ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس

Earthquake shock

Earthquake shock

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی
لاہور (یس اُردو) ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، تفصیلات کے مطابق تین بج کر بیالیس منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت چھ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے کے جھٹکے پنجاب ، گلگت ، بلتستان ، آزاد کشمیر ، چلاس ، خانیوال ، گجرات ، نارووال ، سرائے عالمگیر ، لوئر دیر ، چیچہ وطنی ، بہاولپور سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی گہرائی 236 کلومیٹر تھی