counter easy hit

پی کے کمائی کے ریکارڈ توڑتے ہوئے 600 کروڑ کے قریب پہنچ گئی

Pk

Pk

ممبئی (یس ڈیسک) بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ہنگاموں کے باوجود بالی وڈ فلم پی کے دھواں دھار کمائی میں مصروف ہے بالی وڈ سپر سٹار عامر خان کی خوبصورت اور بے ساختہ اداکاری سے سجی فلم اب تک 575 کروڑ کما چکی ہے۔

پی کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ فلم بن گئی ہے۔ عامر خان نے اپنی فلم دھوم تھری کا 540 کروڑ روپے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے یہی صورتحال رہی تو آئندہ چند روز میں پی کے چھ سو کروڑ روپے کا ہندسہ بھی عبور کر لے گی۔ بھارت کے علاوہ فلم، امریکا، برطانیہ اور خلیجی ممالک میں بھی خوب کمائی کر رہی ہے۔