counter easy hit

ایڈونچر سے بھرپور فلم “بلیک سی” کا نیا کلپ جاری

Black Sea

Black Sea

لاس اینجلس (یس ڈیسک) ایڈونچر سے بھرپور تھرلر فلم “بلیک سی”کا نیا کلپ جاری کر دیا گیا۔ ایکشن فلموں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ایڈونچر سے بھرپور تھرلر فلم بلیک سی کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کیون مک ڈونلڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایک آبدوز میں سوارایسے مسافروں کے گرد گھومتی ہے جو سمندر میں صدیوں سے گڑے کئی ملین ڈالر مالیت رکھنے والے سونے کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں اور خزانہ ملنے کے بعد ایک دوسرے کی جان لینے پر اتر آتے ہیں۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والے فنکاروں میں جوڈ لاء، اسکاٹ مک نیری، کارل ڈیویس اور کانسٹینٹن کھبین اسکی سمیت دیگر شامل ہیں۔

چارلس اسٹیل کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 23جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔