counter easy hit

انڈونیشیا میں کنسرٹ کے دوران طوفانی لہروں نے شرکا کو دبوچ لیااور پھر کیا ہوا؟

جکارتہ (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے علاقے آبنائے سندامیں آتش فشاں پھٹنے سے آنیوالے سونامی میں اب تک 220سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے اور ایسے میں ایک کنسرٹ کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں واضح طورپر دیکھاجاسکتاہے کہ کنسرٹ کے دوران ہی اچانک سٹیج الٹ گیا اور پھر ہرطرف اس کنسرٹ کےشرکا اور سامان پانی میں تیرتا چلا گیا۔ بتایاگیاہے کہ مقامی پاپ بینڈ کے لائیو کنسرٹ کے دوران لوگ موسیقی اور راگ رنگ کے مزے لینے میں مصروف تھے کہ اچانک طوفانی لہروں نے انہیں خاموشی سے آدبوچا۔تیز موسیقی کے شور میں لوگوں کو خبر ہی نہیں کہ کون سا طوفان ان کے سروں پر منڈلا رہا ہے۔ پاپ موسیقار سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کررہا تھا کہ اچانک لائٹیں جلنے بجھنے لگیں، پھر یکدم سٹیج نیچے گرا جہاں پیچھے خوفناک طوفانی لہروں نے منٹوں میں پورے موسیقی کے میلے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ پھر ہر طرف افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف دوڑ لگائی لیکن ان خوفناک لہروں سے بچ نہ پائے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مقامی پاپ بینڈ کے تمام فن کار لاپتہ ہوگئے ہیں اور اب تک کنسرٹ میں موجود صرف ایک شخص کو ڈھونڈا جاسکا جو ممکنہ طورپرکنسرٹ میں گانیوالا گلوکار ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے

Embedded video