counter easy hit

کراچی میں ایک ماہ کے دوران 3 ہزار638 جرائم پیشہ اوردہشتگرد گرفتار، پولیس

During a month in Karachi police arrested 3 thousand 638 criminal and terrorist

During a month in Karachi police arrested 3 thousand 638 criminal and terrorist

 کراچی:پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد اوردہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے تحت نومبر 2016 کے دوران 67 پولیس مقابلوں میں 18 ملزمان ہلاک جب کہ 24 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔

کراچی پولیس نے نومبر2016 میں شہرمیں امن کے قیام کے لیے کی گئی کارروائیوں سے متعلق کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نومبر2016 کے دوران پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور3 ہزار638 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران کی گئی کارروائیوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 394 افراد کو حراست میں لیا، اس کے علاوہ 389 منشیات فروش، 13 بھتہ خوراورقتل کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

نومبر2016 میں کی گئی کارروائیوں میں مقابلے کے دوران 18 ملزمان ہلاک ہوئے جب کہ دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میںملوث 24 ملزمان کوحراست میں لیا گیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website