counter easy hit

لکڑی سے بنا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ’عبید‘ سفر کیلیے تیار

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)دبئی میں جہاز سازی کی صنعت کا حیرت انگیز عجوبہ تیار کرلیا گیا۔ دنیا کا سب سے بڑا لکڑی سے تیار کردہ بحری جہاز ’عبید‘ کھلے سمندر میں اترنے کیلئے تیار کرلیاگیا۔ بحری جہاز ’عبید‘ کا نام امارات کے جہاز ساز عبید جمعہ بن ماجد الفلاسی کے نام پر رکھا گیا ہے، عبید نے 1940 کے وسط میں نو سال کی عمر میں جہاز سازی سیکھنے کا آغاز کیا تھا۔ دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز ’عبید‘ کی لمبائی 91٫47 میٹر اور چوڑائی 20٫41 میٹر ہے جبکہ اونچائی گیارہ میٹر اور وزن 2500 ٹن ہے۔لکڑی سے بنے اس بحری جہاز کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔ ’عبید‘ کی تیاری کے لیے لکڑی افریقہ سے لائی گئی اور اس میں چھ ہزار ٹن وزن رکھا جا سکتا ہے۔ بحری جہاز یو اے ای سے پاکستان، بھارت، مصر سمیت دیگر ممالک میں سامان منتقلی کے کام آئے گا۔خیال رہے کہ دبئی نے پہلے ہی اپنے نام دنیا کی سب سے بلند عمارت ’برج الخلیفہ‘، دنیا کے سب سے بڑے فوارے اور دنیا کی تیز ترین کارسروس کا اعزاز کر رکھا ہے۔ چند روز قبل دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے النخلہ کا افتتاح کیا گیا۔

پام فاؤنٹین ایک سو پانچ میٹر اونچا اور چودہ ہزار مکعب فٹ وسیع ہے اور اس کے نچلے حصے میں تین ہزار سے زیادہ بلب لگائے گئے ہیں جن کی رنگا رنگ روشنی سے پانی کے ساتھ دل آویز منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔ فوارے کی تقریب رونمائی میں کورونا وائرس کی پیش نظر ماسک پہنے سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر پام فاؤنٹین کا نام دنیا کے سب سے بڑے فوارے کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا۔النخلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سینئر مارکیٹنگ مینجر نے کہا کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ پام فاؤنٹین نے باضابطہ طور پر دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website