counter easy hit

ہندوستان خطے میں ریاستی دہشت گردی کا مرکز ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)امریکا اور بھارت کے وزرائے خارجہ ودفاع کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان سے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ مایوس کن ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ خارجہ نے اپنے بیان میں دہلی کے اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ خطے میں سیکیورٹی کے معاملات پر بھارتی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور ہندوستان خطے میں ریاستی دہشت گردی کا مرکز ہے۔ دفتر خارجہ نے امریکا اور بھارت کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی کی اہمیت کو سمجھیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اہم ہے کہ شراکت دار ممالک جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے امور پر ایک معقول نظر رکھیں اور یک طرفہ اور زمینی حقائق سے ماورا معاملات کی توثیق سے باز رہیں۔ امریکا اور بھارت نے سالانہ وزارتی سطح کے مذاکرات کی تیسری نشست کے بعد جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان سے دہشت گردی کے انسداد کے لیے “ٹھوس کارروائی” کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکہ اور بھارت کے بیان میں کہا گیا تھا کہ وزرا نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری، مستقل اور ناقابل واپسی کارروائی کرے تاکہ اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ اس کے زیر اقتدار کوئی بھی علاقہ دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ اور دفاع نے دہشت گردوں کی جانب سے دوسروں کی سرزمین استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کی ہر شکل میں شدید مذمت کی۔

امریکا اور بھارت نے اپنے بڑھتے ہوئے اسٹریٹیجک تعاون کے ایک حصے کے طور پر دوطرفہ انسداد دہشت گردی مشترکہ ورکنگ گروپ اور عہدہ طے کرنے والے مذاکرات چیت کے ذریعے سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اس نے امریکا اور بھارت کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں پاکستان کے حوالے سے ‘غیرضروری اور گمراہ کن’ بیان کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ بیان “انتخابی اور یکطرفہ” تھا اور اس میں پاکستان کے بارے میں کیے گئے دعوے ‘اعتراضات کے معیار’ پر پورا نہیں اترتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے امریکا پر عالمی ذمے داریوں سے پہلو تہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اگست 2019 کے بعد بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں مقبوضہ علاقے کے الحاق کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں صورتحال پر توجہ دینے میں ناکام رہا۔

اس سلسلے میں کہا کہ مشترکہ بیانات میں نہایت خوشگوار انداز اپنانے سے یہ حقیقت چھپ نہیں سکتی کہ ہندوستان ہی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت خطے میں ریاستی دہشت گردی کا اعصابی مرکز ہے، اس کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویہ اپنانے والوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، قابض فوجیوں کے ذریعے وہ خود کو دہشت گردی کا ایک ‘شکار’ بنا کر پیش کر رہا ہے لیکن ہندوستان ایسی تدبیروں سے دنیا کو دھوکا نہیں دے سکتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website