counter easy hit

دبئی ٹیسٹ: قومی ٹیم کا ویسٹ انڈیز کی جیت کیلئے 346 رنز کا ہدف

Dubai: national target of 346 to win, West Indies

Dubai: national target of 346 to win, West Indies

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ کالی آندھی نے تین سو چھیالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن کھیل کے اختتام پر دو وکٹ پر پچانوے رنز بنا لئے۔

دبئی:  مشکل ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ ستائیس رنز پر گری۔ کریگ بریتھ ویٹ چھ رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ لیون جانسن اور ڈیرن براوو نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ساٹھ رنز کا اضافہ کیا۔ محمد عامر نے ستاسی کے مجموعی سکور پر لیون جانسن کو پویلین روانہ کر دیا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر نے سینتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ چوتھے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے دو وکٹ پر پچانوے رنز بنائے ہیں۔ مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرنے کے لیے دو سو اکیاون رنز کی مزید ضرورت ہے۔
اس سے قبل دوسری اننگز میں قومی ٹیم ایک سوتئیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سات بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ ٹرپل سنچری میکر اظہر علی دوسری اننگز میں دورنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسد شفیق کا کریز پر قیام بھی مختصر رہا وہ پانچ رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ دویندرا بشو کی گھومتی گیندوں نے مڈل آرڈر بلے بازوں کو گھما دیا۔ بابر اعظم اور کپتان مصباح الحق غیرذمہ دارانہ شاٹس کھیلتے ہوئے بولڈ ہوئے۔ آخری چھ بل باز سکور میں صرف گیارہ رنز کا اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد ایک سو تئیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔لیگ اسپنر دویندرا بشو نے کیرئیر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں آٹھ اور میچ میں دس شکار کیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website