counter easy hit

لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ,ڈاکٹر شہباز ملک

sssلالہ موسیٰ (منشاء بلال بٹ)میڈیکل آفیسر وانچارج BHUگنجہ ڈاکٹر شہباز ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے کمپوٹرائزڈ لیب نے یہاں پر کام شروع کردیا ہے لوگوں کو ٹیسٹ کیلئے اب دور دراز نہیں جانا پڑے گا بلکہ بہت کم ریٹ پر لوگوں کو یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے مریضوں کیلئے بہترین علاج کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات اور ڈلیوری کی فری سہولت بھی یہاں پر میسر ہے اہل علاقہ دائیوں اور غیرتربیت یافتہ عملے کی بجائے یہاں پر محفوظ اور کوالفائیڈ عملے پر اعتماد کریں ہم لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں انشاء اللہ دکھی انسایت کی خدمت کا یہ سفر رواں دواں رہیگا اس کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے