counter easy hit

لالہ موسیٰ وگردنواح کے علاقوں میں عطائیت کا خاتمہ حکومت کیلئے چیلنج بن گیا

Let-car13لالہ موسیٰ (منشاء بلال بٹ)لالہ موسیٰ وگردنواح کے علاقوں میں عطائیت کا خاتمہ حکومت کیلئے چیلنج بن گیا ۔ہیلتھ کیئر کمیشن ، ڈرگ انسپکٹر ، اے سی ، ڈی سی او چھاپہ مار مار کر عاجزآگئے لیکن عطائیت کا خاتمہ نہ ہوسکے عطائیت کا سب سے بڑا ذریعہ میڈیکل سٹور ز ہیں جو لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں غریب عوام ڈاکٹروں کی فیس سے بچنے کیلئے میڈیکل سٹوروں اور عطائی ڈاکٹروں سے علاج کروانے پر مجبور ہیں عطائیوں کی وجہ سے آے روز لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور متعدد کے جسمانی اعصا ء مفلوج ہو کررہ گئے ہیں عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے حکام بالا سے پر زور اپیل کی ہے کہ عطائیت کے خاتمے کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کے ساتھ ظلم کا سلسلہ رک سکے اور میڈیکل سٹوروں اور عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس کام کیلئے رشوت خور مافیا تعینات کرنے کی بجائے فرض شناس اور ذمہ دار عملہ لگایا جائے تاکہ عطائیت کا خاتمہ ممکن ہوسکے