counter easy hit

سانحہ ماڈل ٹاؤن: ‘فوج سے انصاف کا مطالبہ غیر آئینی’

اسلام آباد(یس نیوز ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار احتشام الحق کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات فوج سے کروانے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے انصاف کا مطالبہ کرنا غیر آئینی ہے۔

نجی ٹی وی  کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کہ جانب سے یہ کہنا کہ فوج مداخلت کرے، ایک نامناسب اور غیر آئینی مطالبہ ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ فوج اس سلسلے میں کسی قسم کا کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی تحریک کے حکومت مخالف احتجاج کے پیچھے کسی اور طاقت کے ملوث ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے احتشام الحق کا کہنا تھا کہ نہ تو پہلے ہونے والے دھرنے میں فوج کا کوئی کردار تھا اور نہ ہی اب وہ ان احتجاجی تحریکوں کے پیچھے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فوج ایک بڑا ادارہ ہے اور وہ ہر جگہ اپنا کردار ادا کررہی ہے جس کی مثال ملک کی خارجہ پالیسی ہے جس میں وہ بہت اچھا کام کررہی ہے۔اس سوال پر کہ اگر فوج اس کے پیچھے نہیں تو وہ ان مطالبات پر وہ خاموش کیوں ہے؟ انھوں نے کہا فوج نہیں سمجھتی کہ وہ ہر ایک کے بیان پر اپنی وضاحت پیش کرے۔

اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے پروگرام میں موجود صحافی خاور گھمن کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کی جماعت پارلیمنٹ میں نہیں ہے اور اسی طرح اگر ہم شیخ رشید کی بات کریں تو وہ بھی اس طرح کے سیاستدان نہیں کہ ان کی بات پر فوج کوئی درِ عمل دے۔تاہم، انھوں نے کہا کہ اگر عمران خان کنٹینر پر فوج سے مدد مانگیں تو شاید ان کی طرف سے کوئی جواب آسکتا ہے۔خیال رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات اور انصاف کیلئے پاکستان عوام تحریک کے سربراہ طاہرالقادری حکومت کے خلاف ‘قصاص’ تحریک چلا رہے ہیں۔

طاہرالقادری اپنے جلسوں میں یہ مطالبہ کرچکے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات فوج سے کروائی جائیں اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس سلسلے میں انصاف فراہم کریں۔

قصاص تحریک سے متعلق راولپنڈی میں ہونے والی حالیہ ریلی سے خطاب میں بھی طاہرالقادری نے ایک مرتبہ پھر زور دیتے ہوئے آرمی چیف سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ماڈل ٹاؤن سانحے کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا اپنا عدہ پورا کریں۔

اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ ‘اگر آپ جنرل عبیداللہ خٹک کو احتساب کے کٹھہرے میں لاسکتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنانا بھی آپ کی ذمہ داری ہے کہ طاہر القادری کو ماڈل ٹائون واقعے میں انصاف ملے۔

یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں پی اے ٹی کے متعدد کارکن ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website