counter easy hit

ڈاکٹر شگفتہ یاسمین کی تصنیف کشف ذات کا رسم اجراء

Dr. New Yasmeen Authorship Kashf Zaat Ritual Launch

Dr. New Yasmeen Authorship Kashf Zaat Ritual Launch

پٹنہ (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ) بہار اردو اکادمی کے زیر اہتمام’ مقامی اے این سنہا انسٹیٹیوٹ میں’ آج پورے تزک واحتشام کے ساتھ وزیر اقلیتی فلاح وکارگزار صدر اکادمی ڈاکٹر عبدالغفور’ اکادمی کے نائب صدورجناب سلطان اختر وڈاکٹر اعجاز علی ارشد اور خواتین مہمانان ذی وقار کے ہاتھوں باقاعدہ شمع افروزی سے سہ روزہ خواتین اردو قومی کنونشن کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر گل پیشی کی رسم بھی ادا کی گئی۔ اس کنونشن کے افتتاحی اجلاس کی صدارت عزت مآب وزیر اقلیتی فلاح ڈاکٹر عبدالغفور نے فرمائی اور نظامت کے فرائض محترمہ ڈاکٹر شگفتہ یاسمین نے انجام دیے۔ استقبالیہ خطاب میں سکریٹری اکادمی مشتاق احمد نوری نے تمام شرکائے محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اکادمی کے عزائم اور منصوبوں پر اجمالاً روشنی ڈالی اور کہا کہ وزیر اقلیتی فلاح کے مشوروں کی روشنی میں ہماری سرگرمیاں جاری ہیں۔

اسٹیج پر پروفیسر اعجاز علی ارشد (وائس چانسلر مولانا مظہر الحق عربی وفارسی یونیورسیٹی ونائب صدر بہار اردو اکادمی) ، محترمہ عذرا نقوی ،محترمہ ثروت خاں جلوہ افروز تھے۔ محترمہ ڈاکٹر شگفتہ یاسمین کی چوتھی تصنیف ” کشفِ ذات ”کا رسم اجراء معزز مہمانوں کے دست مبارک سے ہوا۔ محترمہ ڈاکٹر شگفتہ یاسمین کی اس سے قبل تین کتابیں منظر عام پر آگئی ہے جس میں سب ورق تیری یاد کے (سفر نامہ)، پانی سے مانجھی تک (تنقید کے آئینے میں )، اور تیسری کتاب اردو مجلّا تی صحافت اور غیر ملکی ادارے ، شامل ہیں۔

محترمہ ڈاکٹر شگفتہ یاسمین بے حد فعال اور سنجیدہ اسکالر ہیں جو اردو ادب کی نئی جہتوں کی تلاش و جستجو میں کوشاں ہیں۔ وہ ایک کامیاب ٹی وی اینکر، ایک سنجیدہ شخصیت کی مالک اور غیر معمولی طور پر ذہین مصنفہ ہیں۔ ان کی تحریروں میں معروضیت اپنے عروج پر دکھائی دیتی ہے اور وہ متعلقہ موضوع پر اپنی بے باک اور سلجھی ہوئی رائے کے اظہار کا فن جانتی ہیں۔ انہیں دور جدید میں اردو زبان و ادب کے تقاضوں کا بھی ادراک ہے اور وہ انہیں پورا کرنے کے فن سے بھی آگاہ ہیں۔ اس سے قبل موصوفہ کی تین کتابیں منظر عام پر آئی ہے۔ پیش نظر کتاب موصوفہ کی چوتھی کتاب ہے۔

محترمہ ڈاکٹر شگفتہ یاسمین فی الحال سینئر فیلو کے طور پر حکومت ہند کی وزارتِ ثقافت کی جانب سے تفویض کردہ تحقیقی کام میں مصروف ہیں۔ کتاب کے رسم اجراء تقریب کے موقع پر کرناٹک اردو اکادمی کی صدر ڈاکٹر فوزیہ چودھری محترمہ ثریا جبیں ،ڈاکٹر مسرت جہاں ،محترمہ رضوانہ پروین ،محترمہ رحمت یونس ،محترمہ فرح ناز،محترمہ فرحت ،محترمہ ذکیہ مشہدی’ محترمہ عذرا نقوی ،محترمہ قمر جہاں ، محترمہ تسنیم کوثر ، پر وزیر محترم اور دیگر اہم شخصیات موجود تھی۔ افتتاحی اجلاس کا اختتام جناب سلطان اختر نائب صدر اکادمی کے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا۔